لطیف کھوسہ کی جھیل سیف اللہ میں اہل خانہ سمیت جاں بحق پاک بحریہ کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کمانڈر کے گھر آمد،اظہار تعزیت
حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ، صرف انکوائری کمیٹی یا ایف آئی آر کافی نہیں‘رہنما پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 4 جولائی 2026 18:30
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ میں آج یہاں اس حلقے کے بطور ایم این اے حاضر ہوا ہوں، چھ افراد اس سانحہ میں شہید ہوگئے جبکہ ایک بچی لاپتہ ہے، ان سانحے پر میرے پاس الفاظ نہیں کہ کیسے اظہار تعزیت کروں۔
ان کی تین نسلیں ختم ہوگئی ہیں اس سانحے میں، اس سانحہ کا مواخذہ ہونا چاہیے، آئندہ کے لئے حکومت کو ایسے سانحات سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر کرنی چاہئیں ،آئین کے طالب علم ہونے کے حیثیت سے کہنا چاہتا ہوں، حکومت کا کام لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کر اولین فریضہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ انہوں نے کہا ہے یہ اس معاملے کی تحقیقات کرائیں گے، حکومت پاکستاں کا فرض ہے چیزوں کوریگولیٹ کرنا، آئندہ اس طرح سانحات کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے، میں چیف منسٹر خیبر پختونخواہ سے خود بات کروں گا۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ صرف ایک انکوئری کمیٹی بنانے سے ان کی تسلی نہیں ہوئی نہ ہی ہماری تسلی ہوئی ہے، صرف ایف آئی آر کو درج کر لینا کافی نہیں ہے، خیبر پختونخواہ کی حکومت کو اس پر مکمل انکوائری کرانی چاہیے۔یاد رہے کہ یکم جولائی کو لاہور سے تعلق رکھنے والے عامر ہندل اپنے اہلخانہ کے ہمراہ مہوڈنڈ کے علاقے میں واقع سیف اللہ جھیل میں کشتی میں سوار تھے جب یہ الٹ گئی۔اس حادثے کے نتیجے میں اس خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوئے جن میں سابق لیفٹیننٹ کمانڈر عامر ہندل، ان کے 20سالہ بیٹے عبداللہ ہندل، دو بیٹیاں 27سالہ پروا ہندل اور 23سالہ رویل ہندل جبکہ پروا ہندل کے دو کمسن بچے بھی شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبرپختونخوا کا صوابی میں بارشی سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار، رپورٹ طلب
-
حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات
-
نادرا نے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے مفت اجرا کی سہولت فراہم کر دی
-
ہاکی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 5-3 سے شکست دے دی
-
عمران خان کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ،اس پر سیاست نہ کی جائے، خواجہ آصف
-
وہاڑی میں ڈکیتی کے دوران خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر ہی قاتل نکلا
-
پنجاب حکومت کا سرکاری افسران کی طویل رخصت کی حوصلہ شکنی کا فیصل
-
دہشت گردی کا نشانہ بننے والے خاندانوں کا دکھ ناقابل بیان ہے ،شہدا کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
پشاور ،سوشل میڈیا پراسلحہ نمائش کی وڈیو اپلوڈ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
-
لاہورکے مختلف مقامات پر تین افراد جاں بحق
-
طلاق کے نوٹس پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی
-
ریلوے لائن کراس کرتے دو افراد ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.