Live Updates

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہوسکتے، مصری صدر

اتوار 5 جولائی 2026 20:35

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2026ء) مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک تعلقات بحال نہیں ہونگے جب تک ایسا منصفانہ امن قائم نہ ہو جو فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو ختم کرے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو یقینی بنائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری صدر کا یہ بیان قاہرہ میں اسٹیٹ اسٹریٹجک کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر کی افتتاحی تقریب کے دوران سامنے آیا۔

(جاری ہے)

مصری صدر نے کہا کہ کوئی دیرپا امن نہیں ہو گا، کوئی حقیقی استحکام نہیں ہو گا اور اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلقات بحال نہیں ہونگے جب تک منصفانہ امن قائم نہ ہو جو اسرائیلی قبضے کو ختم کرے، جارحیت کا خاتمہ کرے، سرزمین کے جائز مالکان کے حقوق بحال کرے اور سب کو تحفظ فراہم کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک منصفانہ امن خطے کے لوگوں کو استحکام اور خوشحالی میں رہنے کا موقع فراہم کرے گا۔فتاح سیسی نے غزہ کی جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا جس کا اطلاق اکتوبر 2025 میں ہوچکا ہے تاہم اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ ساتھ ہی مصر نے ایران اور امریکا کے درمیان تنازع کو ختم کرنے کے لیے حالیہ فریم ورک ڈیل کی بھی حمایت کی۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات