ڈی آئی جی حسن مشتاق سکھیرا کا سی پی او راولپنڈی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پولیس افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس

اتوار 5 جولائی 2026 23:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2026ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حسن مشتاق سکھیرا نے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پولیس افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی سیف سٹی، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز ٹریفک، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کو بروقت انصاف اور بہترین سروس کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام افسران و اہلکار محنت، دیانت داری اور تندہی سے اپنے فرائض انجام دیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جرائم کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کے جان و مال کا مؤثر تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :