سی پی او راولپنڈی کا تھانہ گوجر خان کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور بیٹے کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس

اتوار 5 جولائی 2026 23:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2026ء) سی پی او راولپنڈی، ڈی آئی جی حسن مشتاق سکھیرا نے تھانہ گوجر خان کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور بیٹے کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی صدر اور اے ایس پی گوجر خان کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے اور ملزم یا ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے شہری اور اس کے بیٹے کو قتل کیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :