وزیراعلی پنجاب کے تحفہ گرین الیکٹرو بس کا بھکر میں افتتاح کر دیا گیا

پیر 6 جولائی 2026 16:51

وزیراعلی پنجاب کے تحفہ گرین الیکٹرو بس کا بھکر میں افتتاح کر دیا گیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2026ء) وزیراعلی پنجاب کے تحفہ گرین الیکٹرو بس کا بھکر میں افتتاح کر دیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے تحفہ گرین الیکٹرو بس سروس کا سرگودھا ریجن کے ضلع بھکر میں باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں ڈپٹی کمشنر بھکر اور ڈی پی او بھکر نے گرین الیکٹرو بس میں سفر کر کے گرین بس سروس کا اجرا کیا اور شہریوں نے ہماری جان ہماری ان مریم نواز کے نعرے لگا کرخوشی کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین الیکٹرو بس سروس حکومت پنجاب کا گفٹ ہے جس سے شہریوں کو جدید، آرام دہ اور سستی سفری سہولیات میسر آئیں گئیں۔