عوام سے کئے گئے تمام وعدے ہر صورت پورے کئے جائیں گے،رانا ثناء اللہ
حکومت ملک میں عوامی فلاح، دیہی ترقی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ایجنڈے پر تیزی سے عمل پیرا ہے دیہی آبادی کو بھی وہی بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جو شہری علاقوں کو میسر ہیں،مشیر وزیراعظم کا خطاب
پیر 6 جولائی 2026 16:46
(جاری ہے)
رانا ثنا اللہ خاں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتی ہے اور دیہی آبادی کو بھی وہی بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جو شہری علاقوں کو میسر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مرحلہ وار علاقے کے تمام دیہاتوں تک سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائے گی تاکہ دیہی خاندان بھی جدید سہولتوں سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک یا ڈیڑھ کلومیٹر سڑک کا افتتاح غیر معمولی کارنامہ قرار دیا جاتا تھا، جبکہ موجودہ حکومت تقریبا تیس کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر نو کر رہی ہے جس سے بارہ دیہات کے ہزاروں مکینوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ معیاری سڑکیں صرف آمدورفت کو آسان نہیں بناتیں بلکہ زرعی پیداوار کی بروقت ترسیل، مقامی تجارت کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا بھی ذریعہ بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج کچھ بھی ہوں، عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے اور آئندہ بھی ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو)سطح کا ہسپتال بھی قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی قیادت نے ہمیشہ ملک کی ترقی، استحکام اور عوامی فلاح کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج دنیا میں ایک باوقار اور ایٹمی طاقت کے طور پر پہچانا جاتا ہے جس کی وجہ سے عالمی سطح پر ملک کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں معرکہ حق میں کامیابی حاصل کی جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کامیابی کے بعد دنیا نے پاکستان کی عسکری صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو تسلیم کیا ۔ سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خاں نے کہا کہ بعض سیاسی عناصر نے ملک میں نفرت، گالم گلوچ اور انتقامی سیاست کو فروغ دیا، مخالفین کے خلاف کارروائیاں کیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ ان پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا حالانکہ انہوں نے کبھی کسی منشیات فروش، چوری یا قتل کے مقدمے میں سفارش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ قانون کی بالادستی اور ذمہ دارانہ سیاست پر یقین رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اہم کردار ادا کیا جبکہ ایرانی قیادت اور مثبت کردار ادا کرنے والے امریکی حلقے بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج عالمی سطح پر پاکستان کو امن کے قیام میں کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی معاشی بہتری کے لیے بھی سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران پر پابندیاں ختم ہونے اور تیل کی فراہمی بحال ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا، جنگی حالات کے باعث بڑھنے والی مہنگائی میں کمی آئے گی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی اور اگر سڑک کی تعمیر میں معیار کو برقرار نہ رکھا گیا تو متعلقہ ٹھیکیدار کو آئندہ کسی منصوبے میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے مخلص قیادت کا ساتھ دیں تاکہ قومی ترقی کا سفر مزید تیزی سے آگے بڑھ سکے۔مزید قومی خبریں
-
سانحہ گل پلازہ کیس : عدالت نے تنویر پاستا سمیت 6ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی
-
بغاوت اور میڈیا ہاؤس پر حملے سے متعلق ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی سماعت ملتوی
-
ایف آئی اے کی کارروائی، کینیڈا جانے کی کوشش ناکام، مسافر اور ایجنٹ گرفتار
-
گورنر خیبرپختونخوا کی گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد
-
اہل اسلام قبرستان اور کانٹا موڑ کے قریب دومختلف ٹریفک حادثات ،خاتون جاں بحق ،5افراد زخمی
-
عالمی یومِ دیہی ترقی: دیہی ترقی ہی مضبوط اور خوشحال پاکستان کی بنیاد ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
عارف والا،اوباش ملزم کی 6 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی
-
لاہور، غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کرگیا
-
وزیراعلی پنجاب کے تحفہ گرین الیکٹرو بس کا بھکر میں افتتاح کر دیا گیا
-
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون جاری ،9 ملزمان گرفتار
-
عوام سے کئے گئے تمام وعدے ہر صورت پورے کئے جائیں گے،رانا ثناء اللہ
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر اظہارِ افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.