گروپ ہیڈ ملٹی میڈیا اردو پوائنٹ شاہد نذیر چودھری کا ایم ایم ڈی سی کا دورہ، گردوں کے مریضوں کے لیے فلاحی خدمات کو سراہا
شاہد نذیر چودھری
جمعرات 9 جولائی 2026
12:43
اس موقع پر ایم ایم ڈی سی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد جمیل ، انتظامیہ اور کور کمیٹی کے اراکین نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں ادارے کے قیام کے مقاصد، مشن، وژن اور فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔
ادارے کی انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ المکی المدنی ڈائیلیسس سینٹر نومبر 2022 میں المکی المدنی کمیونٹی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام قائم کیا گیا، جس کا مقصد مشرقی لاہور میں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور گردوں کے بڑھتے ہوئے امراض میں مبتلا مریضوں کو معیاری اور باوقار طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
(جاری ہے)
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایم ایم ڈی سی ایک روایتی ڈائیلیسس سینٹر سے ترقی کرتے ہوئے اب ایک جامع رینل ہیلتھ کیئر ایکو سسٹم (Comprehensive Renal Healthcare Ecosystem) کی شکل اختیار کر چکا ہے، جہاں علاج، بیماری سے بچاؤ، بحالی، طبی تربیت اور کمیونٹی آگاہی کو ایک مربوط نظام کے تحت فروغ دیا جا رہا ہے۔
وفد کو ادارے کی نمایاں کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا گیا، جن میں 26 فعال ڈائیلیسس مشینیں، روزانہ تین آپریشنل شفٹیں، 13 ہزار سے زائد ڈائیلیسس سیشنز، 200 سے زیادہ مستقل مریضوں کی دیکھ بھال، 20 ہزار سے زائد افراد کی مفت اسکریننگ اور 100 سے زائد کمیونٹی اسکریننگ کیمپس کا انعقاد شامل ہیں۔اس کے علاوہ ادارے میں جدید الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ (EMR) سسٹم، ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کے لیے علیحدہ ڈائیلیسس یونٹ، نیفرولوجی، ویسکولر ایکسیس اور کڈنی ٹرانسپلانٹ فسیلیٹیشن جیسی خصوصی طبی خدمات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
انتظامیہ نے مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ڈائیلیسس مشینوں کی تعداد میں مزید اضافہ، ماہانہ ڈائیلیسس استعداد کو چار ہزار سیشنز تک بڑھانا، بچوں کے لیے خصوصی نیفرولوجی و ڈائیلیسس یونٹ، ایچ آئی وی، ایچ بی وی اور ایچ سی وی کے مریضوں کے لیے علیحدہ یونٹس، ایم ایم ڈی سی رینل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، موبائل اسکریننگ یونٹس، مختلف علاقوں میں سیٹلائٹ ڈائیلیسس سینٹرز کے قیام اور 100 بستروں پر مشتمل جدید کڈنی کمپلیکس کا قیام ادارے کے اہم منصوبوں میں شامل ہے۔
دورے کے اختتام پر گروپ ہیڈ ملٹی میڈیا اردو پوائنٹ شاہد نذیر چودھری نے ایم ایم ڈی سی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ محض ایک ڈائیلیسس سینٹر نہیں بلکہ گردوں کے امراض کی تشخیص، علاج، بحالی اور روک تھام کے حوالے سے ایک مثالی فلاحی اور صحتِ عامہ کا مرکز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ادارے معاشرے کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں میڈیا، مخیر حضرات اور سماجی اداروں کی بھرپور سرپرستی اور تعاون حاصل ہونا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق مریض معیاری علاج سے مستفید ہو سکیں۔
اس موقع پر ایم ایم ڈی سی کی جانب سے شاہد نذیر چوہدری اور سہیل چوہان کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ بعد ازاں چیئرمین ڈاکٹر محمد جمیل نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا مثبت کردار گردوں کے امراض سے متعلق عوامی آگاہی، بروقت تشخیص اور معیاری علاج کے فروغ میں نہایت اہم ہے، اور باہمی تعاون سے مزید مستحق مریضوں تک صحت کی سہولیات پہنچائی جا سکیں گی۔
مزید قومی خبریں
-
توانائی بحران سے ایشیائی معیشتیں شدید متاثر، اے ڈی بی کا مہنگائی بڑھنے کا خدشہ
-
چیئرمین خالد مقبول نے چوری چھپے الیکشن کمیشن سے چار بار عہدے میں توسیع لی ‘ مصطفی کمال
-
قرآن و سنہ موومنٹ کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں ملکی سلامتی، اسلامی اقدار، توانائی، فلسطین اور آئندہ انتخابات سے متعلق اہم فیصلے
-
گروپ ہیڈ ملٹی میڈیا اردو پوائنٹ شاہد نذیر چودھری کا ایم ایم ڈی سی کا دورہ، گردوں کے مریضوں کے لیے فلاحی خدمات کو سراہا
-
محترمہ فاطمہ جناح کی 59ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی، قومی خدمات پر بھرپور خراجِ عقیدت
-
غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا، ماہرین کا قانون کی حکمرانی اور عوامی تعاون پر زور
-
کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
-
یتیم بچی کی وزیر اعلی پنجاب سے پنشن میں اضافے کا مطالبہ
-
نیپرا نے ملک بھر میں بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی، جولائی کے بلوں پر اطلاق ہوگا
-
گورنر سندھ کا عبد الستار ایدھی کی برسی پر انہیں شاندار خراج عقیدت
-
اراکین صوبائی اسمبلی کے لیے بلیو پاسپورٹ کی سہولت 1988 کے قانون میں پہلے سے موجود تھی، شفیع جان
-
مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی قومی خدمات، جمہوریت اور عوامی حقوق کے لئے جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، سردار ایاز صادق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.