نیپرا نے ملک بھر میں بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی، جولائی کے بلوں پر اطلاق ہوگا

بدھ 8 جولائی 2026 21:48

نیپرا نے ملک بھر میں بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی، جولائی کے بلوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2026ء) نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور مالی بوجھ سامنے آ گیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مئی 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق ملک بھر کے صارفین کے ساتھ ساتھ کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا، جبکہ اضافی رقم رواں ماہ جولائی کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی ای) نے مئی 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے لیے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کی تھی، تاہم نیپرا نے سماعت کے بعد اس درخواست کا جائزہ لیتے ہوئے صرف 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔حکام کا کہنا ہے کہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا مقصد بجلی کی پیداواری لاگت میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کو صارفین تک منتقل کرنا ہے، جس کے تحت ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں رد و بدل کیا جاتا ہی