یتیم بچی کی وزیر اعلی پنجاب سے پنشن میں اضافے کا مطالبہ

بدھ 8 جولائی 2026 21:48

یتیم بچی کی وزیر اعلی پنجاب سے پنشن میں اضافے کا مطالبہ
مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2026ء) نوشین اختر نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ سرکاری ملازمین کی فیملی پنشن میں اضافہ کیا جائے تاکہ مہنگائی کے موجودہ دور میں مستحق خاندانوں کو ریلیف مل سکے،انہوں نے بتایا کہ ان کے والد محکمہ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (بلڈنگ) میں بطور پلمبر خدمات انجام دیتے تھے،والد کے انتقال کے بعد فیملی پنشن ان کی والدہ کو ملتی رہی،جبکہ والدہ کے انتقال کے بعد تقریباً تین سال قبل یہ پنشن ان کے نام منتقل کر دی گئی،نوشین اختر کا کہنا ہے کہ انہیں اس وقت 30 ہزار روپے سے کم ماہانہ فیملی پنشن مل رہی ہے،جو موجودہ مہنگائی میں بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے، انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ 50 ہزار روپے تک فیملی پنشن مقرر کی جائے تاکہ مستحق خاندانوں کو باعزت طریقے سے زندگی گزارنے میں سہولت مل سکی