کمشنر ملتان کا قادر پورراں ٹراما سنٹر کا دورہ

جمعرات 9 جولائی 2026 14:44

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2026ء) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نےنو تعمیر شدہ قادر پورراں ٹراما سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے وا لی طبی سہولیات، انتظامات اور ایمرجنسی سروسز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں ٹراما سنٹر کے مختلف شعبوں،جدید طبی آلات، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہو لیات کے بارے میں بریفنگ دی۔

کمشنر نے ایمرجنسی، ٹرا ما وارڈ اور دیگر شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کے علاج کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ ٹراما سنٹر میں صفائی ستھرائی، ادویات کی مسلسل دستیابی اور سروس ڈیلیوری کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملہ مریضوں کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائے اور ہر آنے والے مریض کو بروقت اور بہترین طبی سہولت فراہم کی جائے۔

کمشنر نے کہا کہ قادر پورراں ٹراما سنٹر شہریوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس مرکز کے فعال ہونے سے ٹریفک حادثات اور دیگر ہنگامی حالات میں زخمی ہونے والے افراد کو بروقت علاج میسر آئے گا، جس سے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :