کراچی: 6 سالہ ولی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم حمزہ کے دہل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے

ننھا ولی اکثر میرے پاس آتا تھا، اس دن آیا تو مجھ پر شیطان سوار ہوگیا، زبردستی کی تو شور دبانے کیلئے منہ اور گردن پر ہاتھ رکھا تو بچہ بےہوش ہوگیا، علاقے میں پولیس آئی تو خوفزدہ ہو کر لاش نیچے پھینک دیا، ملزم حمزہ کا پولیس کو بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 9 جولائی 2026 19:01

کراچی: 6 سالہ ولی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم حمزہ کے دہل ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 جولائی 2026ء ) کراچی میں 6 سالہ ولی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم حمزہ کے دہل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے۔ ملزم حمزہ نے پولیس بیان ریکارڈ کرایا کہ ننھا ولی اکثر میرے پاس آتا تھا، اس دن آیا تو مجھ پر شیطان سوار ہوگیا، زبردستی کی تو شور دبانے کیلئے منہ اور گردن پر ہاتھ رکھا تو بچہ بےہوش ہوگیا، علاقے میں پولیس آئی تو خوفزدہ ہو کر لاش نیچے پھینک دیا۔

اے آروائی نیوز کے مطابق ملزم حمزہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ننھا ولی مجھ سے بہت مانوس تھا وہ اکثر میرے پاس آتا تھا، اس دن آیا تو مجھ پر شیطان سوار ہوگیا۔ ولی کو کمرے میں بند کرکے جب زبردستی کی تو وہ چلانے لگا، شور دبانے کے لیے منہ اور زور سے گردن پر ہاتھ رکھا تو بچہ بےہوش ہوگیا۔

(جاری ہے)

میں بچے کو اسی حالت میں چھوڑ کر باہر چلا گیا، کچھ دیر بعد واپس آیا تو ولی بےہوش ہی پڑا تھا، گھر میں اس وقت صرف دادی تھیں جو علالت کی وجہ سے ایک ہی جگہ بیٹھی رہتی ہیں، جبکہ چاچی کی بیٹی بیمار ہونے کے باعث وہ رات سے ہی اس کے ساتھ اسپتال میں تھیں۔

میں نے نہا کر کپڑے تبدیل کیے اور ولی کی لاش کو ایک بڑے شاپر میں ڈال کر الماری کے اندر چھپا دیا، ولی کی تلاش کیلئے جب علاقے میں پولیس کا گھیراؤ تنگ ہوا تو خوفزدہ ہوگیا۔
جس کے بعد لاش کو اوپر سے نیچے پھینک دیا، جو بعد میں بوری بند حالت میں برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے اعترافِ جرم اور تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد قانونی کارروائی تیزی سے آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

گرفتار ملزم حمزہ کو مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائےگا۔ یاد رہے کراچی میں والدین کو منت مرادوں اور دعاؤں کے بعد بیٹا ملا، ظالم پڑوسی نے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا اور لاش بوری میں بند کرکے 3 منزلہ عمارت سے نیچے پھینک دی، 6 سالہ بچہ محمد ولی چیز لینے کیلئے گیا اور لاپتا ہوگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

میڈیا کے مطابق کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں 6 سالہ بچے محمد ولی کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا، مقتول کی بوری بند لاش ملی۔ ولی کے قاتل ملزم حمزہ کو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق کم سن محمد ولی کو پیر کی شام گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا، ملزم نے بچے کی مسخ شدہ لاش بوری میں بند کر کے اہل خانہ کے مطابق 3 منزلہ عمارت سے نیچے پھینک دی تھی۔

لی مارکیٹ پنجابی محلے سے پیر کی شام چھ سالہ بچہ محمد ولی چیز لینے نکلا اور لاپتا ہوگیا، اہل خانہ کی جانب سے واقعے کا مقدمہ بھی درج کروایا گیا، منگل اور بدھ کی درمیانی شب بچے کی بوری بند لاش گھر کے قریب سے ملی۔ والدہ نے الزام عائد کیا کہ بچے کی مسخ شدہ لاش بوری میں بند کر کے تین منزلہ عمارت سے نیچے پھینکی گئی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گرفتار ملزم بچے کا پڑوسی ہے، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے بچے کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے قتل کیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔