ملتان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ججز کے اعزاز میں چائے کی تقریب کا اہتمام

جمعرات 9 جولائی 2026 19:34

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2026ء) ملتان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ججز کے اعزاز میں چائے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جمعرات کے روز یہاں ملتان ہائیکورٹ بار روم میں منعقدہ تقریب میں صدر ملتان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری عمر حیات اور جنرل سیکرٹری فیاض حسین لغاری نے معزز مہمان ججز جن میں سینئر جج جسٹس شہرام سرور چوہدری ،جسٹس ساجد محمود سیٹھی،جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس ملک وقار حیدر اعوان شامل تھے کا شاندار استقبال کیا۔

تقریب میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مسر ور حیدر اعوان،صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان سیدہ بشریٰ نقوی،نائب صدرملک زاہد کبیر کھاکھی،لائبریری سیکرٹری سمیرا صدیق،ثمینہ رانا،شیخ جمشید حیات،اورنگزیب خان،رانا آصف سعید،خرم لطیف کھوسہ ممبران ایگز یکٹیو ماہا اعظم راجپوت،چوہدری وقاص گجر،شیخ جنید طارق، سید حسنین گیلانی،صداقت حسین،آمنہ خان،فرقان احمد،سید مبارک علی،مہر غلام شبیر،عمران عباس،قمبر حسن،سید جنید ممتاز اور دیگر وکلاءکثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن ملتان کے صدر چوہدری عمر حیات اور جنرل سیکرٹری فیاض حسین لغاری نے سینئر معزز ججز کو بار آمد پر گلدستے پیش کئے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔معزز ججز نے بینچ اور بار کے رشتہ کو ایک گاڑی کے دو پہیے قرار دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء عدالت کی معاونت کرتے ہیں تاکہ مقدمات کے حقائق اور قوانین ججز کے سامنے واضح ہو سکیں اور انصاف کی راہ ہموار ہو۔