Live Updates

گوجرانوالہ، حکومت پنجاب کی ہدایت پر گوجرانوالہ ڈویژن میں ضلع کی سطح پر کسان کارڈ سہولت سنٹر بنائے گئے ہیں

پیر 13 جولائی 2026 20:02

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2026ء) گورنمنٹ آ ف پنجاب کی ہدایت پر گوجرانوالہ ڈویژن میں ضلع کی سطح پر کسان کارڈ سہولت سنٹر بنائے گئے ہیں ان سہولت سنٹرز میں کسان کارڈ سے متعلقہ مسائل کا حل کیا جارہاہے۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اور نارووال ضلع میں اب تک بالترتیب 25516 ،.17921 18937 کسان کارڈ کا اجراء ہو چکاہے جبکہ فیز۔

iv میں کسان کارڈ کے لیے رجسٹریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

کسان کارڈ سکیم کے تحت اب تک 6221 ملین روپے قرضہ جات زمینداروں کا بلا سود دیئے جا چکے ہیں اس سکیم کے تحت زمیندار یہ رقم فصل کے کاشت کیلئے کھاد، بیج، ڈیزل اور دیگر مداحل کے حصول کے لئے استعمال کر رہے ہیں تاکہ کسی دقت کے بغیر زمیندار فصلوں کی بروقت کاشت کرسکیں۔ قائم کردہ کسان کارڈ سہولت سنٹر ز میں زمینداراپنے مسائل کے حل کے لیے رجوع کر رہے ہیں کسان کارڈ سہولت سنٹر گوجرانوالہ کے دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گوجرانوالہ ڈویژن گوجرانوالہ ڈاکٹر شکیل احمد نے ہدایت کی زمینداروں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کریں انہوں نے مزید کہا کہ زمیندار کسان کارڈ استعمال کرنے میں دشواری پیش آنے پر متعلقہ ضلع میں قائم کردہ سہولت سنٹر پر رابط کریں۔

\378
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :