ناروے کے اسٹار فٹبالرکو فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے پرقتل کی دھمکیاں موصول

مینیجر،سورلوتھ کی ساتھی نے انسٹاگرام پر اسکرین شاٹس شیئر کیے، رپورٹ

منگل 14 جولائی 2026 15:32

ناروے کے اسٹار فٹبالرکو فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے پرقتل کی دھمکیاں ..
اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2026ء) ناروے کے اسٹار فٹبالر الیگزینڈر سورلوتھ کو فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ناروے کے فارورڈ الیگزینڈر سورلوتھ کو انگلینڈ کے خلاف ٹیم کے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل سے باہر ہونے کے بعد آن لائن شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

منیجر اسٹیل سولبکن نے کہا کہ فٹبالر بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،سورلوتھ کی ساتھی، لینا سیلنس نے انسٹاگرام پر اسکرین شاٹس شیئر کیے جس میں دشمنی اور جان لینے والے پیغامات کی ایک بڑی تعداد کو ظاہر کیا گیا۔

سولباکن نے میامی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ افسوسناک ہے یہ وہ دنیا ہے جس میں ہم رہتے ہیں میں لڑکوں سے کہتی ہوں کہ سوشل میڈیا سے دور رہیں، خاص طور پر ایسے دنوں میں، اس کے بارے میں کہنے کے لیے اس کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے کہ یہ ہر ممکن سطح پر مکمل طور پر عقل سے عاری ہے۔