فیصل آباد پولیس کی کارروائی، 3 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

منگل 14 جولائی 2026 17:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2026ء) فیصل آباد پولیس نے 3 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کرلیا۔ چوری شدہ 12موٹر سائیکلیں برآمد،گرفتار گینگ سے 13 مقدمات ٹریس آوٹ کئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ عرفان کو ساتھی رفیق اور غلام مصطفیٰ سمیت گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او سٹی جڑانوالہ مظفر علی نے چوری شدہ 12موٹر سائیکلیں برآمد کرکے 14 لاکھ روپے مالیت کی ریکوری کر لی گئی۔گرفتار گینگ سے 13 مقدمات ٹریس آوٹ کئے گئے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔ملزمان سے مزید انٹیرو گیشن عمل میں لائی جا رہی ہے۔