شہیدوں کی قربانیوں کو تنخواہ یا مراعات سے نہیں تولا جا سکتا،مولانا فضل الرحمان شہدا کے خاندانوں اور عوام سے معافی مانگیں، محمد حنیف عباسی
منگل 14 جولائی 2026 17:58
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آج بھی ہمارے لیے قابل احترام ہیں تاہم شہدا کے اہلخانہ کے جذبات کا احترام پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ ﷺ‘ کی بنیاد پر قائم ہوا جبکہ دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان پوری قوم کا فخر ہیں اور قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شہدااور غازیوں کی قربانیوں کی کوئی قیمت نہیں لگائی جا سکتی، پاک فوج کے شہداپوری قوم کا فخر ہیں اور ان پر انگلی اٹھانا پوری قوم کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے اپنی جگہ لیکن شہدا کی قربانیوں کو تنخواہ یا ٹیکس سے جوڑنا درست نہیں۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ کرنے والوں کو ہر قیمت پر شکست دی جائے گی، ان کے بقول دشمن پاکستان کو اندر سے کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے تاہم دہشت گردوں اور پاکستان دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والے شہدا نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پاکستان کی سلامتی اور عوام کا تحفظ انہی قربانیوں کا نتیجہ ہے ، پاک فوج کسی ایک صوبے کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی فوج ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری قیادت نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ الحاق کی جدوجہد کی ۔ انہوں نے قوم پر زور دیا کہ دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑی ہو کیونکہ موجودہ حالات قومی اتحاد، یکجہتی اور شہدا کے احترام کے متقاضی ہیں۔\932مزید قومی خبریں
-
شہیدوں کی قربانیوں کو تنخواہ یا مراعات سے نہیں تولا جا سکتا،مولانا فضل الرحمان شہدا کے خاندانوں اور عوام سے معافی مانگیں، محمد حنیف عباسی
-
گورنر خیبرپختونخوا سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات ، صوبہ میں معدنیات و دیگر ذخائر بارے بریف کیا
-
کراچی: جعلی کال سینٹر کے خلاف کارروائی، پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار گرفتار
-
کراچی: ایک ہی خاندان کے 4 بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق
-
چیچہ وطنی : حکومت ملک میں سماجی تحفظ کے نظام کو مزید موثر اور جامع بنا رہی ہے، سید عمران احمد شاہ
-
پاک فوج صرف ایک ادارہ نہیں، قوم کے وقار، سلامتی اور بقاکی علامت ہے،طارق فضل
-
ماجد ستی قتل کیس،ملزم فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا
-
کراچی : کم عمر بچی کا نکاح پڑھانے سے انکار پر مولوی پر تشدد ، مقدمہ درج
-
الیکشن کمیشن کے نو تعینات افسران کا وفاقی آئینی عدالت کا مطالعاتی دورہ، عدالتی نظام اور آئینی دائرہ اختیار پر بریفنگ دی گئی
-
لاہور،خطرناک ون ویلنگ کرنے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرسرگودھا میں ہسپتال سے مفت میت کی گھر منتقلی سروس کا آغاز
-
لاہور، پرانی انارکلی میں خطرناک ون ویلنگ کرنے والا ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.