کراچی: جعلی کال سینٹر کے خلاف کارروائی، پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار گرفتار

منگل 14 جولائی 2026 18:13

کراچی: جعلی کال سینٹر کے خلاف کارروائی، پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2026ء) این سی سی آئی اے نے جعلی کال سینٹر کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار حیدر عمرانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کی ٹیم نے یہ کارروائی کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں کی، جہاں تین گاڑیوں پر سوار اہلکاروں نے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر حیدر عمرانی کو حراست میں لیا۔

حکام کی جانب سے فی الحال اس کارروائی اور جعلی کال سینٹر کے نیٹ ورک کے حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ڈی ایچ اے فیز 2 ایکسٹینشن میں چھاپہ مار کر ایک منظم غیر قانونی کال سینٹر کو بے نقاب کردیا تھا۔حکام نے اس حوالے سے بتای اتھا کہ کارروائی کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ کال سینٹر کے ایجنٹس غیر ملکی بینکوں کے عملے کا روپ دھار کر اسپوفنگ کے ذریعے شہریوں کو دھوکا دے رہے تھے۔

حکام کے مطابق ابتدائی تجزیے سے معلوم ہوا کہ یہ غیر قانونی کال سینٹر غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بنا رہا تھا اور جعلی طور پر بینک نمائندے بن کر حساس معلومات حاصل کر رہا تھا جن میں سوشل سکیورٹی نمبرز، فون نمبرز، تاریخ پیدائش، والدہ کا نام اور سی وی وی کوڈز شامل ہیں۔