کراچی : کم عمر بچی کا نکاح پڑھانے سے انکار پر مولوی پر تشدد ، مقدمہ درج

منگل 14 جولائی 2026 17:37

کراچی : کم عمر بچی کا نکاح پڑھانے سے انکار پر مولوی پر تشدد ، مقدمہ درج
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2026ء) گگھر پھاٹک کے قریب کم عمر بچی کا نکاح پڑھانے سے انکار پر مولوی پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا، تاہم پولیس نے پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گگھر پھاٹک کے قریب کم عمر بچی کا نکاح پڑھانے سے انکار کرنے پر ایک مولوی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا،واقعے کا مقدمہ تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں پانچ ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ کم عمر بچی کا نکاح پڑھانے سے انکار پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔متاثرہ مولوی سعود احمد شر نے بتایا کہ نکاح کے وقت جب انہوں نے بچی کی عمر دریافت کی تو انہیں بتایا گیا کہ اس کی عمر 14 سال ہے، جبکہ دلہے کی عمر تقریباً 40 سال تھی تو میں نے نکاح پڑھانے سے انکار کر دیا۔متاثرہ مولوی کا کہنا تھا کہ کہ قانون کے مطابق نکاح کے لیے مقررہ عمر 18 سال ہے، اس لیے انہوں نے کم عمر بچی کا نکاح پڑھانے سے انکار کیا۔

متعلقہ عنوان :