ایبٹ آباد،میزائل چوک میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ،دو افراد زخمی

منگل 14 جولائی 2026 19:29

ایبٹ آباد،میزائل چوک میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ،دو افراد زخمی
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2026ء) ایبٹ آباد کے تھانہ میرپور کی حدود میں واقع میزائل چوک میں دیرینہ دشمنی کے باعث دو فریقین کے درمیان ہونے والے تصادم کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت باسط شاہ ولد ظاہر شاہ اور خان گل خان ولد صفور خان ساکنان نواں شہر کے طور پر ہوئی ہے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ دیگر قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔