100سے زائد ادویات کی قلت، ہزاروں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں
پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کا حکومت سے جان بچانے والی ادویات کی قلت کے مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ
منگل 14 جولائی 2026 21:35
(جاری ہے)
عبدالصمد بڈھانی نے بتایا کہ قلت کا شکار ادویات میں کینسر کی کیموتھراپی، انسولین، دل کے دورے، شدید درد، بچوں کی بیماریوں، آنکھوں کے امراض، ویکسینز اور دیگر لائف سیونگ ادویات شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈریپ کی پرائسنگ کمیٹی تقریبا 100 ضروری ادویات اور 45 نئے کیمیکل پر مبنی ادویات کی قیمتوں کی منظوری دے چکی ہے، مگر یہ فیصلے وفاقی کابینہ میں زیر التوا ہیں۔ ان کے مطابق حکومت کو چاہیے کہ ان کیسز کو فوری منظور یا مسترد کرے تاکہ غیر یقینی صورتحال ختم ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ نئی اور موثر کینسر ادویات کی منظوری میں تاخیر کے باعث مریض اسمگل شدہ ادویات خریدنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، جس سے جعلی اور غیر معیاری ادویات مارکیٹ میں آنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ حال ہی میں کراچی میں کارروائی کے دوران اسمگل شدہ کینسر ادویات بھی برآمد کی گئی تھیں۔عبدالصمد بڈھانی کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے کیو آر کوڈ سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے مریض ادویات کی اصلیت اور قیمت کی تصدیق کر سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ادویات کی قیمتوں اور منظوری کا معاملہ کابینہ کی ایک خصوصی کمیٹی کے پاس ہے، جس میں متعدد وفاقی وزرا شامل ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جان بچانے والی ادویات کی قلت کے مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ مریضوں کو بروقت علاج میسر آسکے۔مزید قومی خبریں
-
ایک سیاسی جماعت کے چیئرمین سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل ایف آئی آر جعلی اور من گھڑت ہے
-
قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے باوجود سرکاری گاڑیاں تا حال پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کے زیر استعمال
-
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی ایکشن کمیٹی کو جوابی خط لکھ دیا
-
وفاقی حکومت نے نئے عمرہ رولز کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تمام عمرہ کمپنیوں کو نسک معاہدات کی فوری تصدیق کرانے کی ہدایت
-
افواجِ پاکستان کی توہین چاہے الفاظ سے ہو یا کسی عمل کے ذریعے، ناقابلِ برداشت ہے‘ملک احمد خاں
-
خاندانی منصوبہ بندی کے ساتھ شعور اجاگر کرنا بھی لازم، بیٹے کی خواہش میں زیادہ بچوں کی پیدائش ضروری نہیں، سائرہ افضل تارڑ
-
وزیراعلی پنجاب کا مرید کے میں بسوں کے تصادم میں قیمتیں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
وزیراعلیٰ سے منڈی بہاؤالدین کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات
-
کامرہ ، موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر کو ڈمپر نے کچل دیا، ویڈیو سامنے آگئی
-
ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزمان میں ایک ٹیچر بھی شامل
-
سندھ پاکستان میں توانائی کا مرکز بن گیا ہے، گورنر سندھ
-
روایتی تعلیم کے ساتھ ٹیکنیکل، ووکیشنل اور ڈیجیٹل مہارتوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.