آئی سی سی کاگورننس، رکنیت اور رکن ممالک کی معاونت سے متعلق متعدد اہم فیصلوں کی منظوری
جمعرات 16 جولائی 2026 00:03
(جاری ہے)
آئی سی سی نے ماریشس کو باضابطہ طور پر اپنی 111ویں رکن ریاست کی حیثیت دے دی ہے۔
کونسل کے مطابق یہ فیصلہ دنیا بھر میں کرکٹ کے فروغ، ابھرتی ہوئی منڈیوں میں کھیل کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور زیادہ سے زیادہ ممالک میں کرکٹ کی ترقی کے عزم کا حصہ ہے۔ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کی مالی معاونت کے لیے1 کروڑ 28 لاکھ20 ہزار امریکی ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری بھی دی، تاکہ رکن بورڈ کو درپیش مالی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ کینیڈا کے معاملے پر آئی سی سی بورڈ نے بحالی کے لیے شرائط کی منظوری دی ہے۔ بورڈ کے مطابق کینیڈا کی معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک وہ تمام مقررہ شرائط پوری نہیں کر لیتا۔ سری لنکا کرکٹ کے حوالے سے بورڈ نے نظرثانی شدہ آئین کی تیاری میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ انتخابات جلد از جلد کرائے جائیں۔ اس کے ساتھ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فی الحال سری لنکا کرکٹ کو آئی سی سی بورڈ اجلاسوں میں نمائندگی کی اجازت نہیں ہوگی۔ آئی سی سی بورڈ نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے نو منتخب صدر کو فل ممبر ڈائریکٹر کے طور پر تسلیم کر لیا ہے، جبکہ آئی سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ نے رکنیت کے معیار کی خلاف ورزیوں پر فرانس کرکٹ کو باضابطہ طور پر نوٹس پر رکھنے کی منظوری بھی دے دی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
علی عثمان نے انگلینڈ میں اپنی پہلی باولنگ اننگز میں وہ اعزاز اپنے نام کرلیا جو انیل کمبلے 17 سال میں بھی نہیں کرسکے
-
آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بنگلہ دیش کی ترقی، پاکستان سے بہتر پوزیشن حاصل کرلی
-
ایشین کرکٹ کونسل انتخابات، پاکستانی پینل نے بھارتی پینل کو شکست دیدی
-
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی جرسی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی، بڑے سائز کے سویٹر پر تنقید
-
انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان، بابر اعظم کی واپسی متوقع
-
ذیاد اکرم خان درانی فٹ بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا
-
پاکستانی بائولر اعزاز الرحمان 25 ویں ایشین جونیئر ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے لئے پر عزم
-
ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری رائے اقبال انجم کی اظہار تعزیت
-
کپتان اظہرعلی نے کوچنگ کے میدان میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا
-
چینی روبوٹ نے یوسین بولٹ کی تیز رفتاری کا ریکارڈ توڑ دیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک گیر سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
-
پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں کئی ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.