بی آئی ایس پی پروگرام کے ملازم بن کر خواتین کو لوٹنے والا گروہ بے نقاب، جعلی کرنسی ،بائیومیٹرک ڈیوائسزبرآمد

جمعرات 16 جولائی 2026 16:27

بی آئی ایس پی پروگرام کے ملازم بن کر خواتین کو لوٹنے والا گروہ بے نقاب، ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2026ء) بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ملازم بن کر خواتین کو لوٹنے والا گروہ بے نقاب، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کا ملازم بن کرغریب خواتین کو لوٹنے والے گروہ کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ملزمان مبینہ طور پر خواتین سے ایک ہزار روپے فی کس لے کر انہیں جعلی یوفون سمیں فروخت کر رہے تھے جبکہ ایچ بی ایل کنیکٹ کے ذریعے ادائیگیاں کرتے وقت فی خاتون دو ہزار روپے کی ناجائز کٹوتی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

​پولیس کے مطابق ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جب چھاپہ مارا گیا تو ملزمان تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم پولیس نے موقع سے لیپ ٹاپ، موبائل فون، بائیومیٹرک ڈیوائسز، 94 یوفون سمیں اور جعلی کرنسی برآمد کر لی گئی ہیں۔ ​متعدد متاثرہ خواتین نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیانات میں فراڈ اور ناجائز کٹوتیوں کی تصدیق کی ہے۔ پولیس نے ایچ بی ایل کنیکٹ کے بی ڈی او (BDO) تصور عباس سمیت سیف اللہ، قمر عباس، سہیل، لیاقت اور طاہر محمود کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :