ڈاکٹرآکاش قتل کیس میں بڑی پیشرفت، واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف

نامعلوم خاتون سمیت 3 مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارہے جارہے ہیں، گرفتار ملزمان انتہائی خطرناک اور عادی جرائم پیشہ ہیں، پولیس کی تفتیشی رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 جولائی 2026 18:52

ڈاکٹرآکاش قتل کیس میں بڑی پیشرفت، واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 جولائی 2026ء ) کراچی میں ڈاکٹرآکاش قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت واردات میں نامعلوم لڑکی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، مفرور ملزمان میں نامعلوم لڑکی، نامعلوم شخص، اسلم پنہورکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارہے جارہے ہیں، گرفتار ملزمان انتہائی خطرناک اور عادی جرائم پیشہ ہیں۔

اے آروائی نیوز کے مطابق پولیس نے کیس کی تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرا دی ہے، جس کے تحت گرفتار ملزمان سریش، رام چند اور انیل کو ابتدائی طور پر اسلحہ ایکٹ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تینوں ملزمان نے ڈاکٹر آکاش کو لوٹنے اور قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ کیس میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ایک لڑکی سمیت تین ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں گزشتہ روز ڈی آئی جی ساتھ اسد رضا نے بتایا تھا ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے ڈاکٹر آکاش کو قتل کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن میں ایک ٹیچر بھی شامل ہے۔ ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا اور ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ فریئر کے علاقے میں ڈاکوں نے ڈاکٹر آکاش کو نشانہ بنایا۔اسد رضا نے کہا کہ واقعہ کے بعد کمانڈ اینڈ کنٹرول کے، نجی اور سیف سی کے کیمروں کی جانچ کی، سو سے زائد سی سی ٹی وی دیکھی، ٹچر کی پہلے شناخت ہوئی اور پھر ملوث ساتھیوں کی بھی تلاش شروع کی۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں بڑی کامیابی ملی، دو موٹر سائیکلوں کے علاہ ایک کار بھی واردات میں استعمال کی، ملزمان کی گاڑی ڈیفنس میں دکھی جہاں پولیس نے اسے روکا، تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔