میانمار: سمندر میں دو کشتیاں الٹنے سے 500 افراد ہلاک یا لاپتہ
یو این
جمعرات 16 جولائی 2026
20:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 جولائی 2026ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) اور پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے میانمار کے قریب سمندر میں دو کشتیاں ڈوبنے کی اطلاع پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے جن پر 500 سے زیادہ لوگ سوار تھے۔
اطلاعات کے مطابق، دونوں کشتیاں جون کے آخر میں میانمار کی ریاست راخائن سے روانہ ہوئی تھیں جن میں سوار بیشتر روہنگیا افراد میں ایسے بھی شامل تھے جو بنگلہ دیش کے شہر کاکس بازار میں قائم پناہ گزین کیمپوں سے آئے تھے۔
250 افراد کو لے جانے والی ایک کشتی روانگی سے کچھ ہی دیر بعد لاپتہ ہو گئی۔
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق، حالیہ دنوں خطے کا سمندری موسم کشتی پر سفر کے لیے سازگار نہیں ہے۔
شدید بارشوں اور خطے میں آنے والے سیلاب نے سمندری سفر کے خطرات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔تحفظ کی تلاش میں جان لیوا سفر
دونوں اداروں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات اس تلخ حقیقت کو اجاگر کرتے ہیں کہ طویل عرصہ سے جاری تنازع، بے گھری و نقل مکانی اور روہنگیا برادری کے لیے پائیدار حل کی عدم دستیابی، تباہ کن نتائج لا رہی ہے۔ میانمار میں بڑھتی ہوئی لڑائی، بگڑتے انسانی حالات اور بنگلہ دیش میں پناہ گزین کیمپوں میں مخدوش حالات ان لوگوں کو تحفظ اور بہتر مستقبل کی تلاش میں جان لیوا سمندری سفر اختیار کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔
یہ واقعات انسانی سمگلنگ اور لوگوں کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث جرائم پیشہ گروہوں کے مسلسل خطرات کو بھی واضح کرتے ہیں جو تحفظ کی تلاش میں نکلنے والے بے بس افراد کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
پناہ گزینوں کے لیے مدد کی اپیل
'آئی ایم او' اور 'یو این ایچ سی آر' کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے خطرناک ترین سمندری راستوں میں شمار ہونے والے اس راستے پر مزید جانی نقصان روکنے کے لیے علاقائی اور عالمی سطح پر موثر اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔
ان میں تلاش و بچاؤ کی کارروائیوں کو مضبوط بنانا، پناہ اور تحفظ تک یقینی رسائی اور انسانی سمگلنگ و غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث گروہوں کے خلاف موثر کارروائیاں شامل ہیں۔دونوں اداروں نے روہنگیا کی فیاضانہ میزبانی کو سراہتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پناہ گزینوں اور ان کی میزبانی کرنے والی مقامی آبادی کی مدد جاری رکھے اور ان بنیادی عوامل کے خاتمے کے لیے بھی سنجیدہ کوششیں کی جائیں جو لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کرتے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
دبئی میڈیا آفس نے ڈاؤن ٹاؤن دبئی میں دھماکوں سے متعلق رائٹرز کی رپورٹ کو غلط اور بےبنیاد قرار دےدیا
-
ایران نے عربوں کو اونٹوں کے دور میں پہنچانے کی دھمکی دے دی
-
زرداری کی یاری یا سیاسی دباؤ؟ کامسٹیک (Comstech) میں نئی لڑائی چھڑ گئی!
-
وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ، مولانا فضل الرحمان کے حق میں بول اٹھے
-
ون وے کی خلاف ورزی پر معروف ٹک ٹاکر اخترلاوا کیخلاف مقدمہ درج
-
صوبائی وزیر آبپاشی، منصوبہ بندی و ترقیات کی سربراہی میں سندھ حکومت کے 13 رکنی وفد کا واپڈا ہاﺅس کا دورہ
-
جھیل سیف اللہ سانحہ کی انکوائری رپورٹ صوبائی حکومت کو بھیج دی گئی
-
سوڈان: گوند عربی کی لوٹ مار جنگ کا مالی وسیلہ، رپورٹ
-
ذہنی انحطاط میں کمی لانے کی ڈبلیو ایچ او نئی عالمی ہدایات جاری
-
مشرق وسطیٰ کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش پر یو این چیف کو تشویش
-
میانمار: سمندر میں دو کشتیاں الٹنے سے 500 افراد ہلاک یا لاپتہ
-
صدر ٹرمپ کا ایران میں زمینی فوج بھیجنے اور فضائی حملوں میں شدت لانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.