Live Updates

صدر ٹرمپ کا ایران میں زمینی فوج بھیجنے اور فضائی حملوں میں شدت لانے پر غور

زمینی فوج بھیجنے کا مقصد آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی جزائر پر قبضہ کرنا اور ایک قلعہ بند جگہ پر بمباری کرنا شامل ہے۔ وال اسٹریٹ جنرل کا دعویٰ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 جولائی 2026 19:42

صدر ٹرمپ کا ایران میں زمینی فوج بھیجنے اور فضائی حملوں میں شدت لانے ..
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 جولائی 2026ء ) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا ایران میں زمینی فوج بھیجنے اور فضائی حملوں میں شدت لانے پر غور شروع کردیا ہے، اس حوالے سے بات چیت اور بریفنگ بھی لی گئی ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اعلیٰ معاونین کی کئی دنوں کی بریفنگ کے بعد ایران میں امریکی فوجی کارروائیوں کو بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے اور فضائی حملوں میں شدت لانے پر غور شروع کردیا ہے۔ زمینی فوج بھیجنے کا مقصد آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی جزائر پر قبضہ کرنا اور ایک قلعہ بند جگہ پر بمباری کرنا شامل ہے، اس قلعہ کو خفیہ جوہری کام کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ نے منگل کی شام اسیٹویشن روم میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں حکومتی اور فوجی حکام کے ساتھ امریکی فوجیوں کے استعمال سے آبنائے ہرمز کے ساتھ جزیرہ خرگ اور دیگر علاقوں پر ممکنہ قبضے کے ساتھ ساتھ پکیکس ماؤنٹین پر ایک سرنگ کمپلیکس پر ممکنہ بمباری کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

ایرانی تنصیبات پر حملوں میں بھی شدت لائی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں جاری ہولناک جنگ کے درمیان امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے براہِ راست اور کھل کر اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کے لیے ایک انتہائی منظم اور بھاری فنڈڈ مہم چلا رہا ہے تاکہ اس ڈیل کو ناکام بنایا جا سکے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق دنیا کے معروف ’جو روگن پوڈ کاسٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے انکشاف کیا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کو ختم کرنے اور امن معاہدے تک پہنچنے کی امریکی کوششوں کو خود ان کا قریبی اتحادی اسرائیل اندرونی طور پر نقصان پہنچا رہا ہے۔ اس سلسلے میں جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ آپ نے ایک انتہائی خفیہ اور بے پناہ فنڈنگ سے لیس مہم دیکھی ہوگی، جس کا واحد مقصد ہمارے اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کی پٹری اکھاڑنا اور ممکنہ امن معاہدے کو ناکام بنانا ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات