عالیہ ریاض سمیت 8 کھلاڑیوں کیلئے ٹیم کے دروازے کھلے ہیں، فاطمہ ثناء
ڈراپ پلیئرز اپنی کارکردگی اور عمدہ فٹنس کی بنیاد پر ہی دوبارہ جگہ بنا سکتی ہیں، کپتان قومی ٹیم پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 23 جولائی سے 4 اگست تک کھیلی جائے گی
اتوار 19 جولائی 2026 18:05
(جاری ہے)
فاطمہ ثنا ء نے کہا کہ فیلڈنگ کو بہتر بنایا ہے، مختصر تربیتی کیمپ میں مینٹور اور ہیڈ کوچ وہاب ریاض کی زیر نگرانی بولنگ اور بیٹنگ میں بھی بہتری آئی ہے، فٹنس کو زیادہ بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے، ذاتی طور پر دی ہنڈرڈ لیگ میں شرکت پر مسرور ہوں، لیگ میں کھیلنے کا تجربہ پاکستان ٹیم کے کام آئے گا، دیگر پاکستانی ویمن کرکٹرز بھی لیگ میں شریک ہوں تو بہت خوشی ہوگی۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈز 15 ، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گے، فاطمہ ثنا ون ڈے سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فاطمہ ثنا کی جگہ منیبہ علی قیادت کریں گی، فاطمہ ثنا ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد انگلینڈ میں دی ہنڈرڈ میں شرکت کریں گی۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں 8 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ایمان نصیر، حمنہ بلال، ماہم انیس ، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، شوال ذوالفقار، ام ہانی اور وحیدہ اختر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔تین ویمن کرکٹرز ایمان نصیر، ماہم انیس اور مومنہ ریاست نے ابھی تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا، سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، اسکواڈ میں شامل دو ویمن کرکٹرزماہم انیس اور سائرہ جبین نے ون ڈے ڈبیو نہیں کیا۔پاکستان ون ڈے اسکواڈ میں کپتان فاطمہ ثنا، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، ماہم انیس، مومنہ ریاست، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، صدف شمس، سائرہ جبین، سدرا امین،سیدہ عروب شاہ ، تسمیہ رباب، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان منیبہ علی، عائشہ ظفر، ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، حمنہ بلال، ماہم انیس، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، سائرہ جبین، شوال ذوالفقار، تسمیہ رباب، طوبی حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 23 جولائی سے 4 اگست تک کھیلی جائے گی، دریں اثنا دورہ سری لنکا کے لیے نیشنل بینک اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی گرانڈ پر جاری پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کامختصر تربیتی کیمپ اتوار کو ختم ہوگیا۔کیمپ میں ٹیم مینٹور اور کیمپ کمانڈنٹ وہاب ریاض کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے بھرپور مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا جن میں جسمانی ورزشوں کے سات فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس بھی شامل تھی، پاکستان ویمن ٹیم پیر کو اپنی منزل کی جانب روآنہ ہو جائے گی۔پاکستان اور سری لنکا کی ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، ون ڈے سیریزکے میچز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جو ورلڈ کپ کوالیفیکیشن بھی ہے۔سوریاویوا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر پہلا ون ڈی23 جولائی دوسرا ون ڈے 25 جولائی اورتیسرا ون ڈے 28 جولائی کو کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 31 جولائی، دوسرا میچ 2 اگست اورتیسرا ٹی ٹوئنٹی 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جشنِ آزادی کے سلسلے میں میونسپل سٹیڈیم لاڑکانہ میں فٹ بال میچ کا انعقاد
-
پی سی بی ڈیجیٹل شو : حیدر علی نے تین میچز میں دو نصف سنچریاں ، شاہنواز دھانی نے 6 وکٹیں حاصل کیں
-
جونیئر مینز ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ19 اگست سے واہ کینٹ میں شروع ہوگا
-
ٹیسٹ کرکٹر باسط علی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل
-
ویمنز ایشیا کپ کی تیاری کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا آغاز
-
حیدرعلی کی پاکستان گولڈ کی جانب سے تین میچوں میں دو نصف سنچریاں سکور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہیڈ نگلے کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس ، کھلاڑیوں کی بھرپورمشقیں
-
مینزجونیئر ایشیا کپ 2026 ،قومی جونیئر مینز ہاکی ٹیم کی شرکت کے سلسلے میں تربیتی کیمپ 19 اگست سے شروع ہوگا
-
ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور ویلز کے درمیان کھیلا گیا معرکہ 3-3 سے برابر رہا
-
ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان اور ویلز کے درمیان مقابلہ3-3 گول سے برابر
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے سلسلہ میں ہیڈنگلے کرکٹ گرائونڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن
-
مریم نوازشریف کی آسٹریلیا میں سکواش کا عالمی ٹائٹل جیتنے والی پلیئر ثنا بہادر کو مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.