لیسکو نے صنعتی صارفین کے لیے اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا عمل تیز کر دیا

بدھ 22 جولائی 2026 16:27

لیسکو نے صنعتی صارفین کے لیے اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا عمل تیز کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2026ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر لیسکو میں صنعتی صارفین کو جدید سہولیات کی فراہمی اور بجلی کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لییاے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو کے مختلف سرکلز میں بی تھری کیٹیگری کے 380جبکہ بی ٹوکیٹیگری کے 4,007اے ایم آئی میٹرز نصب کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ جدید اے ایم آئی میٹرز صارفین کو درست اور شفاف میٹر ریڈنگ، بروقت بلنگ، بہتر مانیٹرنگ، ریموٹ ڈیٹا تک رسائی اور معیاری کسٹمر سروسز کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اس جدید نظام سے نہ صرف صنعتی صارفین کو سہولت ملے گی بلکہ بجلی کی تقسیم کے نظام کی کارکردگی اور نگرانی بھی مزید مثر ہوگی۔ صنعتی کیٹیگریز کے دیگر صارفین، بالخصوص بی ون سمیت ٹیوب ویل اور 10ہائی لاس فیڈرز پر بھی اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کی جا رہی ہے تاکہ بجلی کی تقسیم کا نظام جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ جدید اے ایم آئی میٹرنگ سسٹم صارفین کو شفاف اور درست بلنگ کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لیسکو کی مانیٹرنگ اور سروس ڈیلیوری کو بھی مزید مثر بنائے گا۔

متعلقہ عنوان :