کراچی؛ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ریاست جدگال گروہ کے 2 شوٹر گرفتار

بدھ 22 جولائی 2026 16:53

کراچی؛ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ریاست جدگال گروہ کے 2 شوٹر گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2026ء) شہر میں کیے گئے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ریاست جدگال گروہ کے 2 شوٹرز کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق پرانا گولیمار کے علاقے میں پاک کالونی پولیس نے وفاقی سول حساس ادارے کے ساتھ مل کر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں ریاست جدگال گروہ کے 2 مبینہ شوٹرز کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس کے بعد 4 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گرفتار ملزمان کی شناخت زبیر عرف دادا اور جمشید عرف سندھی کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 5 پستول، ایک ایم پی فائیو، ایک منی کلاشنکوف، گولیاں اور 1300 گرام چرس بھی برآمد کی گئی۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزم زبیر عرف دادا منشیات کے نیٹ ورک اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار اور فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔