قبائلی رہنماء حاجی عزت گل کو نشانہ بنانا افسوسناک، بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے، شفیع جان

بدھ 22 جولائی 2026 22:44

قبائلی رہنماء حاجی عزت گل کو نشانہ بنانا افسوسناک، بزدلانہ اور قابل ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2026ء) وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے ہنگو میں قبائلی رہنما حاجی عزت گل پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ قبائلی رہنما حاجی عزت گل کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک، بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گرد ایسے بزدلانہ حملوں سے اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ صوبائی حکومت اس مشکل گھڑی میں شہید کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور امن دشمنوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔