پنجاب یونیورسٹی میں انتظامی و مالی بحران، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا وائس چانسلر پر سنگین الزامات
شاہد نذیر چوہدری
بدھ 22 جولائی 2026
22:47
(جاری ہے)
گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی ایگزیکٹو کلب میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر سردار اصغر اقبال، کنوینر پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد، چوہدری بشارت محمود، پروفیسر ڈاکٹر نایاب بتول، پروفیسر ڈاکٹر مقیت جاوید بھٹی، شفقت علی، مدثر عباس، طیب اعجاز سواتی، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان خان نیازی، ڈاکٹر ماجد علی، ڈاکٹر ابرار احمد ظفر، تنویر اعوان اور دیگر ممبران و اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی کا بجٹ 2.57 ارب روپے خسارے کے ساتھ پیش کیا گیا جبکہ حقیقی خسارہ تقریباً 8 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی اور سنڈیکیٹ کی منظوری کے بغیر اخراجات کیے گئے اور “ون اکاؤنٹ پالیسی” کے تحت 786 ملین روپے مختلف شعبہ جات سے مرکزی سطح پر منتقل کیے اور بغیر اجازت استعمال کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلف سپورٹنگ پروگرامز بھی تاریخ میں پہلی بار 35 کروڑ روپے خسارے کا شکار ہوئے جبکہ مالی شفافیت کے دعوے بھی مشکوک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کی عالمی درجہ بندی میں بھی نمایاں کمی آئی ہے اور QS رینکنگ میں ادارہ 542 سے 588 پر آ گیا ہے جو تشویشناک ہے۔ ریسرچ کے شعبے میں گرانٹس، انسنٹیوز اور پبلکیشن، لہو انکیشمنٹ، عید آنریریم، سپورٹ عملاً بند ہو چکی ہے جبکہ اساتذہ و ملازمین کو انکوائری کلچر کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے جس سے خوف کی فضا پیدا ہو رہی ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے چیف منسٹر، چانسلر و گورنر پنجاب اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری فرانزک آڈٹ کرایا جائے، ڈاکٹر ریحان صادق شیخ کو عہدے سے ہٹایا جائے، رجسٹرار کی مستقل تعیناتی و دیگر اساتذہ پوزیشنز کیلئے اشتہار دیا جائے اور تمام جامعاتی فورمز کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں۔
پریس کانفرنس میں خبردار کیا گیا کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاج، وائٹ پیپر کے اجرا، علامتی تالہ بندی اور کلاسوں کے بائیکاٹ سمیت سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب یونیورسٹی میں انتظامی و مالی بحران، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا وائس چانسلر پر سنگین الزامات
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام تیسرے ’’اوپن ہاؤس اینڈ انوویشن شوکیس‘‘ کا انعقاد
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کی آخری تاریخ کا اعلان
-
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
-
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2026،ایک لاکھ 38ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کروا لی
-
لاہور میں نجی سکولوں کو 10فیصد غریب بچوں کے مفت داخلے یقینی بنانے کا حکم
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلے بھیجنےکی تاریج میں توسیع کردی
-
پنجاب میں ایچی سن لیول کے بوائز اینڈ گرلزسکول قائم کرنے کی منظوری
-
پنجاب کے پرائمری سکولوں میں اے آئی لیبز قائم کرنے کا فیصلہ
-
ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی
-
ایچ ای سی کے زیر اہتمام ویبینار 14 جولائی 2026 کو منعقد ہوگا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ریسرچ ایوارڈز 2026 کی تقریب کا انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.