علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلے بھیجنےکی تاریج میں توسیع کردی

منگل 14 جولائی 2026 17:45

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلے    بھیجنےکی تاریج میں توسیع کردی
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2026ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2025میں پیش کئے گئے تمام پروگراموں کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ایسے طلباء وطالبات جو امتحانی مشقیات میں تو پاس ہیں لیکن فائنل امتحان میں پیپر میں فیل ہو گئے ہیں ان کو دوبارہ امتحان میں شامل ہونے کے لیے فیس جمع کروائے جانے کی آخری تاریخ 13جولائی مقرر کی گئی تھی، تا ہم طلباء وطالبات کی گزارش پر اس میں 16جولائی 2026تک توسیع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات ریجنل ڈائریکٹر ملتان غلام حسین کھوسہ نے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے طلباء وطالبات جنہوں نے کسی بھی وجہ سے ابھی تک FRE-Iاور FRE-IIکی فیس جمع نہیں کروائی ہے وہ اپنا چالان اپنے CMSاکاؤنٹ سے جنریٹ کرکے اپنی امتحانی فیس جمع16جولائی تک لازمی جمع کروادیں تاکہ سمسٹر بہار2026کے امتحان میں شامل ہو سکیں۔مزیدبرآں سمسٹر خزاں 2026کے داخلہ جات جاری ہیں۔ تمام پراسپیکٹس یونیورسٹی ہذا کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ داخلہ جات اور امتحان بارے میں مزید معلومات فون نمبر061-9220201 & 61-9330410سے بھی لی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :