پنجاب میں ایچی سن لیول کے بوائز اینڈ گرلزسکول قائم کرنے کی منظوری

منگل 14 جولائی 2026 16:09

پنجاب میں ایچی سن لیول کے بوائز اینڈ گرلزسکول قائم کرنے کی منظوری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2026ء) پنجاب میں ایچی سن لیول کے بوائز اینڈ گرلز سکول قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی ،وحدت کالونی کے 2 سرکاری سکول ایچی سن کالج طرز کے تعلیمی اداروں میں تبدیل کیے جائیں گے۔پنجاب حکومت نے لاہور کی وحدت کالونی میں قائم گورنمنٹ پائلٹ بوائز ہائی سکول اور گورنمنٹ کمپری ہینسیو گرلز ہائی سکول وحدت روڈ کو ایچی سن کالج کے معیار کے مطابق جدید تعلیمی اداروں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

منصوبے کے تحت ان اداروں کا نام ’’مریم نواز سینٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ‘‘رکھا جائے گا، جہاں جدید تعلیمی سہولیات کے ساتھ کھیلوں کے عالمی معیار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔منصوبے میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہاکی اور کرکٹ اسٹیڈیم، طلبہ و طالبات کے لیے سوئمنگ پول اور گھڑ سواری کی سہولیات بھی شامل ہوں گی۔ حکام کے مطابق دونوں اداروں میں مجموعی طور پر 10ہزار طلبہ و طالبات کو داخلے کی سہولت میسر ہوگی جبکہ منصوبے پر 2ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :