موٹروے پولیس نے پیسوں سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کے حوالے کر دیا

بیگ میں آئی فون، 1200 امریکی ڈالر، 50 ہزار نقد، اے ٹی ایم کارڈز ،قومی دستاویزات تھیں

جمعرات 23 جولائی 2026 13:38

موٹروے پولیس نے پیسوں سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کے حوالے کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2026ء) موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے ایم 3 موٹروے پر گم ہونے والا 10 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی بیگ بحفاظت برآمد کرکے تصدیق کے بعد اس کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے ملتان جانے والے ایک شہری کا قیمتی بیگ بچیکی سروس ایریا میں رہ گیا تھا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بیگ تلاش کیا اور اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ بیگ میں ایک آئی فون، 1200 امریکی ڈالر، 50 ہزار روپے نقد، اے ٹی ایم کارڈز اور قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر قیمتی اشیا موجود تھیں۔موٹروے پولیس کے مطابق تمام اشیا ء بحفاظت برآمد ہونے کے بعد ضروری تصدیق کا عمل مکمل کیا گیا جس کے بعد بیگ اور اس میں موجود تمام قیمتی سامان اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔