پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ
5 اگست کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا اور ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی بانی چیئرمین کو ناحق جیل میں رکھا گیا ہے، ان کی رہائی کے لیے ہم نے ہرقانونی اور جمہوری راستہ اپنایا، بیرسٹر گوہر
بدھ 22 جولائی 2026 21:55
(جاری ہے)
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چئیرمین کو ناحق جیل میں رکھا گیا ہے، بانی چئیرمین کی رہائی کے لیے ہم نے ہرقانونی اور جمہوری راستہ اپنایا، احتجاج کرنا ہمارا حق ہے اور جمہوری دور میں اپنے حق کے لیے احتجاج کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کو ہم نے اسلام آباد احتجاج کے لیے پشاور سے نکلے 26 نومبر کو اسلام آباد پہنچے تو ہم پر تشدد کیا گیا، فائرنگ کی گئی ہمارے کارکن جاں بحق ہوئے اور کئی زخمی ہوئے ہمارے پرامن احتجاج پر تشدد کی ایف آئی آر درج کرانے کی درخواستیں دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا ہم نے انصاف کے لیے عدالت سے رجوع کیا تو عدالت سے سماعت کیے بغیر وکلا کو سنے بغیر درخواستیں خارج کر دیں۔انہوںنے کہاکہ ہماری درخواست مسترد کرنا انصاف کا قتل ہے، قانون کے مطابق وکلا کو سنے بغیر درخواست مسترد نہیں کی جاسکتی، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں اور جب انصاف کے درازے بند کیے جاتے ہیں تو معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 5 اگست کو بانی چیئرمین کی قید کو 3 سال ہو رہے ہیں، تحریک انصاف کے اجلاس میں بانی چئیرمین کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں پشاور میں جلسے سے اس کا آغاز کیا جارہا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 5 اگست کو عمران خان کی گرفتاری کے تین سال مکمل ہونے پر عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا، 5 اگست کے جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بھرپور شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی چئیرمین کو قیدیوں کے بنیادی حقوق بھی نہیں دیے جاتے، عمران خان کے بنیادی انسانی حقوق سلب کیے گئے ہیں، ان کے ساتھ جو رویہ رکھا جارہا ہے وہ قید نہیں اغوا کیے گئے ہیں، وہ گزشتہ سات ماہ سے قید تنہائی میں ہیں اور ان سے ملاقاتوں پر پابندی عائد ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی 5 اگست کو جلسے میں آئندہ کے لائح عمل کا اعلان کریں گے۔شفیع جان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاسی برداشت ہے، ہمیں پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں لیکن یہاں ہر سیاسی جماعت کو سیاسی سرگرمیوں کی آزادی ہے، عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
راولپنڈی، 10 سالہ گھریلو ملازم بچے پر ڈنڈے سے تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم گرفتار
-
پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات،رجسٹریشن کیلئے ب فارم نمبر لازمی قرار
-
ذہنی صحت کی سہولیات کو بنیادی صحت کے نظام کا حصہ بنایا جائے گا، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
-
پیپلز پارٹی کو پنجاب سے بغض ہے، لاڑکانہ کے نوابوں کو عوام پر پیسہ لگنا ہضم نہیں ہو رہا‘ عظمی بخاری
-
قصورمیں مکان کے تنازع پر بیوہ عورت کو خنجروں کے وار سے قتل کرد یاگیا
-
انسانیت اور بے زبان پر رحم: ریسکیو 1122 نے 40 فٹ بلند درخت پر پھنسی چیل کو بچا لیا
-
مریدکے، دورانِ ڈلیوری خاتون جاں بحق، ڈاکٹر ہسپتال چھوڑ کر فرار
-
موٹروے پولیس نے پیسوں سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کے حوالے کر دیا
-
گورنر خیبرپختونخوا کا جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی سے ملاقات
-
پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ
-
عوامی خدمت ہی سیاست کا اصل معیار ہے ، میئرکراچی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.