اسپائیڈرمین: برانڈ نیو ڈے کا فائنل ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا
جمعرات 23 جولائی 2026 16:56
(جاری ہے)
ڈیسٹن ڈینیئل کریٹن کا کہنا تھا کہ فلم دیکھنے کے بعد شائقین کو خود اندازہ ہو جائے گا کہ سیڈی سنک کے کردار کو خفیہ رکھنا کیوں ضروری تھا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ فلم دیکھنے کے بعد مداح ناراض ہونے کے بجائے یہی کہیں گے کہ اچھا ہوا انہیں پہلے سے اس کردار کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔دوسری جانب اسپائیڈرمین: برانڈ نیو ڈے کا فائنل ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں ایکشن سے بھرپور مناظر شامل ہیں۔ ٹریلر میں ٹام ہالینڈ ایک بار پھر پیٹر پارکر، اسپائیڈر مین کے روپ میں دکھائی دیتے ہیں، جبکہ زینڈایا بھی اپنے کردار ایم جے میں ان کے ساتھ نظر آتی ہیں۔ٹریلر میں مارک رفالو کے مشہور کردار ہلک کی واپسی بھی دکھائی گئی ہے، جو ایونجرز: انفینیٹی وار کے بعد پہلی بار بولتے ہوئے کہتے ہیں، نو بینر، اونلی ہلک، جس نے مداحوں کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔فلم کی کہانی کے مطابق دنیا پیٹر پارکر کی شناخت بھلا چکی ہے، لیکن وہ اب بھی اسپائیڈر مین کی حیثیت سے نیویارک کو جرائم سے بچانے میں مصروف ہے۔ اپنے پرانے دوستوں کو اپنی زندگی میں آگے بڑھتے دیکھ کر اس کی زندگی ایک نئے موڑ پر پہنچتی ہے، جبکہ ایک ایسا طاقتور ولن سامنے آتا ہے جسے کوئی دیکھ بھی نہیں سکتا۔ یہی خطرہ پیٹر پارکر کو اپنی صلاحیتوں اور فیصلوں کی نئی آزمائش میں ڈال دیتا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
رجب بٹ سے طلاق کے تنازع پر ایمان فاطمہ آبدیدہ
-
جاہل رہنماء عوام کو بھی اپنی طرح جاہل بنانا چاہتے ہیں، نصیر الدین شاہ طلبہ پر تشدد ہوتا دیکھ کر برہم
-
اہلیہ پیشے کے اعتبارسے ڈاکٹر ،انتخاب والدہ نے کیا،رضوان علی جعفری
-
شاہ رخ خان کیساتھ کام کا تجربہ شاندار رہا، بھارتی مہمان نوازی، انکساری اور فراخ دلی کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، جاوید شیخ
-
فواد خان کا نیا لٴْک ، مداح حیرت میں مبتلا
-
ایلون مسک کا کرسٹوفر نولن کی فلم ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورشن بنانے کا اعلان
-
اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراجِ تحسین
-
9 اگست سے 5 ستمبر تک ویتنام میں مس ورلڈ کے 75ویں سالانہ ایڈیشن مقابلے ہوں گے
-
ْجیسیکا چیستین کی نئی ڈرائونی فلم Other Mommy دنیا بھر کے سینما گھروں میں 9اکتوبر کو ریلیز ہوگی
-
طلباء کے احتجاج کی حمایت پر تنقید کے بعد پریتی زنٹا نے خاموشی توڑ دی
-
یش اسٹارر ٹاکسک 26 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی
-
سلمان خان کا طلبہ کے احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات پر دکھ کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.