Live Updates

ہرمز سے گزرتے ایک جہاز میں آگ لگ گئی، دو مڑگئے، پاسداران

راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران دیگر دو ٹینکر واپس مڑ گئے،بیان

جمعرات 23 جولائی 2026 17:11

ہرمز سے گزرتے ایک جہاز میں آگ لگ گئی، دو مڑگئے، پاسداران
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2026ء) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوب میں بارودی سرنگوں والے راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران تین میں سے ایک آئل ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جبکہ دیگر دو ٹینکر واپس مڑ گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا کہناتھا کہ آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں ہے اور خطے میں امریکی سرگرمیوں کے باعث اسے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ ایران کی مرضی کے بغیر کسی بھی ٹینکر کو داخل ہونے یا وہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات