Live Updates

خطے میں ہم تیل فروخت نہیں کریں گے تو کوئی بھی نہیں کرے گا، باقر قالیباف

جمعرات 23 جولائی 2026 15:15

خطے میں ہم تیل فروخت نہیں کریں گے تو کوئی بھی نہیں کرے گا، باقر قالیباف
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2026ء) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکرات کار باقر قالیباف نے کہا ہے کہ خطے میں ہم تیل فروخت نہیں کریں گے تو کوئی بھی تیل فروخت نہیں کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ ہماری سلامتی یقینی نہیں بنائی جاتی تو کوئی بھی بنیادی ڈھانچہ محفوظ نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی امریکی افواج کی عدم موجودگی میں ہی ممکن ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران میں پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی پر ایران نے خطے کے ممالک میں پلوں اور بنیادی انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔سینئر ایرانی عہدے دار نے کہا کہ امریکیوں کو حالیہ 10 روزہ جنگ میں یہ سمجھ جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہے حملہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات