Live Updates

بھارت میں جمہوریت ختم ہو چکی ہے ، پریانکا گاندھی

ہم لوگ جب بھی بولنے کیلئے اپنی نشست سے اٹھتے ہیں تو ہمیں روک دیا جاتا ہے

جمعرات 23 جولائی 2026 17:12

بھارت میں جمہوریت ختم ہو چکی ہے ، پریانکا گاندھی
نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2026ء) کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی نے کہاہے کہ ملک میں جمہوریت ختم ہو چکی ہے ،پارلیمنٹ میںجو کچھ ہو رہا ہے ، وہ سراسر غیر جمہوری ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پرینکا گاندھی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں طلباء کے مسائل پر بات چیت کی اجازت نہیں دی جا رہی، جمہوریت میں سب سے بڑی چیز اظہار رائے کی آزادی اور پرامن احتجاج کا حق ہوتا ہے لیکن ایوان میں نہ ہی قائد حزب اختلاف اور نہ ہی اپوزیشن کے کسی دوسرے رہنما کو بولنے دیا جا رہا ہے ، ہم لوگ جب بھی بولنے کیلئے اپنی نشست سے اٹھتے ہیں تو ہمیں روک دیا جاتا ہے ، سپیکر صاحب کہتے ہیں کہ بحث ہو گی یا نہیں ہوگی ، انہیں اس حوالے سے حکومت سے پوچھنا ہے، کیا یہ جمہوریت ہے ۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہم طلباء کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی آواز اٹھا رہے ہیں ۔ اس ملک کے نوجوانوں کے لیے سارا تعلیمی بجٹ 1.4لاکھ کروڑ کا ہے لیکن اڈانی اور امبانی کا 16لاکھ کروڑ کاقرض معاف کیا جا رہا ہے ، کسانوں ،غرباء اور طلباء کو کچھ بھی نہیں مل رہا ہے۔
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات