فیفا ورلڈ کپ 2026 اپنی تاریخ کا ریکارڈ ساز ٹورنامنٹ بن گیا
جمعرات 23 جولائی 2026 13:42
(جاری ہے)
فیفا کے مطابق ورلڈ کپ 2026 سے حاصل ہونے والی آمدن 7 ارب یورو (تقریباً 8 ارب ڈالر) سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، جو قطر میں ہونے والے 2022 ورلڈ کپ کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا گیا۔ ان میچز کو دیکھنے کے لیے مجموعی طور پر 68 لاکھ 10 ہزار شائقین نے اسٹیڈیمز کا رخ کیا۔اس کے قبل اسٹیڈیم میں شائقین کی آمد کا ریکارڈ 1994 میں امریکا میں ہی ہونے والے میگا ایونٹ میں بنا تھا، جس میں 35 لاکھ 87 ہزار سے زائد تماشائی اسٹیڈیم آئے تھے۔فیفا کے مطابق میزبان ممالک اور دنیا بھر میں ٹی وی ویوورشپ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، اگرچہ ادارے نے ابھی تفصیلی اعداد و شمار جاری نہیں کیے تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ ورلڈ کپ کو دنیا بھر میں تقریباً 6 ارب افراد نے دیکھا۔اس سے قبل قطر میں 2022 کے فائنل جس میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دی تھی، کو 1.5 ارب افراد نے دیکھا تھا، جو اس وقت تک ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ تھا۔فیفا ورلڈ کپ 2026 کے مجموعی انعامی فنڈ میں بھی 15 فیصد اضافہ کیا گیا جس کے بعد یہ 871 ملین ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ 2022 قطر ورلڈ کپ میں یہ رقم 440 ملین ڈالر تھی۔فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے انکشاف کیا کہ 2030 کے ورلڈ کپ کو 64 ٹیموں تک توسیع دینے کی تجویز کو فیفا کونسل کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2030 براعظموں پر پھیلے ہوئے 6 ممالک مشترکہ طور پر منعقد کریں گے۔ اسپین، پرتگال اور مراکش اس کے مرکزی مشترکہ میزبان ہوں گے، جبکہ یوراگوئے، ارجنٹینا اور پیراگوئے ٹورنامنٹ کی 100 ویں سالگرہ کی یاد میں افتتاحی مرحلے کا ایک ایک میچ منعقد کریں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ارجنٹائن کو فیفا ورلڈ کپ سے باہر نکالنے کی درخواست پر 2 کروڑ 33 لاکھ افراد کے دستخط
-
فیفا ورلڈ کپ فائنل، امریکا میں ناظرین نے نیا ریکارڈ قائم کردیا
-
پاکستان 2027 میں پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے انگلینڈ کا دورہ کرے گا
-
سربراہ ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن سے ایف بی آئی کی 300 ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات
-
پاکستان کرکٹ ٹیم مئی 2027 میں بین الاقوامی (ون ڈے) میچوں کی سیریز کیلئے انگلینڈ کا دورہ کرے گی،آئی سی سی
-
قومی ٹیم آئندہ سال 5 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے انگلینڈ کا دورہ کریگی
-
ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی جرمن خواتین ٹیم کا پروفائل جاری
-
اسلام آباد انڈر-17 فٹ بال ٹیم کے چنا کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز 25 جولائی سے شروع ہونگے۔
-
آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایشیا کوالیفائر کا آغاز ملائشیا میں (کل)ہوگا
-
صاحبزادہ فرحان کی لنکا پریمیئر لیگ میں جارحانہ نصف سنچری
-
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا
-
فیفا ورلڈ کپ 2026 اپنی تاریخ کا ریکارڈ ساز ٹورنامنٹ بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.