”کاکروچ “مودی جی کی دھوتی میں گھس چکے ہیں. جے رام رمیش

بی جے پی سرکار کی پالسیوں سے نوجوان مایوس ہیں‘مودی حکومت نے دوستوں کو اربوں ڈالر کے فائدے پہنچائے.جنرل سیکرٹری کانگریس پارٹی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 23 جولائی 2026 16:14

”کاکروچ “مودی جی کی دھوتی میں گھس چکے ہیں. جے رام رمیش
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) بھارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت انڈین کانگریس پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے کہا ہے ”کاکروچ“مودی جی دھوتی میں گھس چکے ہیں اور پوری سرکار کو ناچ رہی ہے. سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نوجوانوں اپنا حق مانگنے نکلے ہیں‘پرامن مظاہرین پر فائرنگ‘لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ بھارت کے جموری چہرے کو داغدار کررہی ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ نریندرمودی کی مودی کی حکومت میں میڈیا‘سیاسی کارکنوں‘عوام اور نوجوانوں کی آوازکو دبایا جارہا ہے‘نوے کی ”منموہن سنگھ“معاشی ڈاکٹرائن سے انحراف کے بعد بھارتی معیشت نیچے جارہی ہے جبکہ سفارتی سطح پر بھی حکومت کو ناکامیوں کا سامنا ہے. جے ارم رمیش نے لکھا کہ نریندرمودی سرکار نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو کاکروچوں کے بعد اس کی دھوتی میں کانگریس کا”پنجا“بھی گھسے گا‘کانگریس ہر سطح پر نوجوانوں کی حمایت کرئے گی ‘ہم بی جے پی کے مسلح جھتوں سے ڈرنے والے نہیں‘ہم ہر محاذپرمودی سرکارکا مقابلہ کریں گے.
”کاکروچ “مودی جی کی دھوتی میں گھس چکے ہیں. جے رام رمیش