شفافیت اور جوابدہی کے فروغ سے سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوچکوال

جمعرات 23 جولائی 2026 19:19

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2026ء) پنجاب رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کے اغراض و مقاصد، معلومات تک رسائی کے لیے شہریوں کے حقوق/بلخصوص اقلیتی حقوق اور شفاف طرزِ حکمرانی کے فروغ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس چکوال کے کمیٹی روم میں آگاہی سیشن منعقد ہوا ۔ آگاہی سیشن کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شہاب اسلم نے کی۔

سیشن میں بشارت مسیح (MCL) نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن، زاہد نزیر، اقلییتی نمائندوں، نمائندہ ڈان نیوز نبیل انور ڈھکو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمار علی، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مختار سرور خان نیازی، چیف آفیسر ضلع کونسل فیاض ہاشمی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ،محکمہ تعلیم، سوشل ویلفیئر، نادرا سمت دیگر افسران نے شرکت کی، جبکہ بشارت مسیح اور زاہد نزیر (MLC)نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن نے شرکاء کو رائٹ ٹو انفارمیشن (RTI) ایکٹ کے اغراض و مقاصد اور شہریوں کو معلومات تک رسائی کے قانونی حق کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شہاب اسلم نے کہا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے شفافیت اور جوابدہی کے فروغ سے سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور عوامی مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو اپنے قانونی حقوق سے آگاہ دی جائے تاکہ وہ اس قانون ذرائع کو مؤثر انداز میں استعمال کرسکیں۔ \378