Live Updates

بے سوچے سمجھے جارحیت ٹرمپ کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کرے گی، ایرانی وزیرخارجہ

جمعہ 24 جولائی 2026 13:03

بے سوچے سمجھے جارحیت ٹرمپ کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کرے گی، ایرانی ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2026ء) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ٹرمپ کی مسلسل دھمکیوں پر ایک بار پھر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے سوچے سمجھے جارحیت ٹرمپ کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کرے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کے بعض عہدیدار زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ صرف 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہ امریکی انتظامیہ میں موجود بعض گمراہ افراد نے حقیقت سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ وہ زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ان کی ساری توجہ صرف 2028 پر مرکوز ہے۔عباس عراقچی نے مزید خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جس بے سوچے سمجھے جارحانہ رویے کی وکالت کر رہے ہیں، اس کا نتیجہ صرف یہ ہوگا کہ صدر ٹرمپ کو اس معاہدے کے لیے کہیں زیادہ بھاری قیمت چکانا پڑے گی جسے وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات