Live Updates

امریکی فوج کے ایران پر مسلسل 13ویں رات حملے مکمل، مواصلاتی نیٹ ورکس اور بحری عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کا دعوی

جمعہ 24 جولائی 2026 13:03

امریکی فوج کے ایران پر مسلسل 13ویں رات حملے مکمل، مواصلاتی نیٹ ورکس ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2026ء) امریکی فوج نے ایران پر مسلسل 13ویں رات حملے مکمل کرلیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ ایران کے خلاف مسلسل 13ویں رات فضائی حملے کامیابی سے مکمل کیے، حملوں میں ایرانی فوجی کمانڈ سینٹرز، ڈرون ذخیرہ گاہوں، مواصلاتی نیٹ ورکس، ساحلی نگرانی کے مراکز اور بحری عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سینٹکام کے مطابق کے یہ حملے اس لییکیے گئے تاکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے شہری ملاحوں اور تجارتی جہازوں کو ایران سے لاحق خطرات کو مزید کم کیا جا سکے۔بیان میں دعوی کیا گیا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی حالیہ کارروائیوں کے باوجود آبنائے ہرمز بین الاقوامی بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہوئی ہے اور امریکی فوج کی معاونت سے تجارتی جہاز معمول کے مطابق اس راستے سے گزر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سینٹکام کے مطابق اس وقت مشرقِ وسطی میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں۔ایران نے قشم جزیرے پر پرواز کرنیوالا طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔ ملبہ جلتاہوا گرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اس کے علاوہ ایران نے صوبہ کرمان پر امریکا کی جانب سے داغا گیا ٹام ہاک میزائل بھی فضا میں تباہ کرنے کا دعوی کیا ۔دوسری جانب ایران نے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر بھی میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے ۔

ادھر کویت میں بھی سائرن کی آوازیں گونج اٹھیں۔دریں اثناء امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے کہا ابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی ہے ، ایران میں بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں ، نئی فوجی کارروائیوں میں آپریشن ایپک فیوری کے حملوں سے زیادہ بڑے حملے کیے جاسکتے ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات