شفافیت اور جوابدہی کے فروغ سے سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

جمعہ 24 جولائی 2026 13:29

تلہ گنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2026ء) پنجاب رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013کے اغراض و مقاصد، معلومات تک رسائی کے لیے شہریوں کے حقوق/بلخصوص اقلیتی حقوق اور شفاف طرزِ حکمرانی کے فروغ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس چکوال کے کمیٹی روم میں آگاہی سیشن منعقد ہوا ۔ آگاہی سیشن کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شہاب اسلم نے کی۔

سیشن میں بشارت مسیح (MCL)نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن، زاہد نزیر، اقلییتی نمائندوں، نمائندہ ڈان نیوز نبیل انور ڈھکو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمار علی، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مختار سرور خان نیازی، چیف آفیسر ضلع کونسل فیاض ہاشمی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ،محکمہ تعلیم، سوشل ویلفیئر، نادرا سمت دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جبکہ بشارت مسیح اور زاہد نزیر (MLC)نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن نے شرکا کو رائٹ ٹو انفارمیشن (RTI) ایکٹ کے اغراض و مقاصد اور شہریوں کو معلومات تک رسائی کے قانونی حق کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شہاب اسلم نے کہا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مضبوط بنانے میں ایم کردار ادا کر رہا ہے شفافیت اور جوابدہی کے فروغ سے سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور عوامی مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو اپنے قانونی حقوق سے آگاہ دی جائے تاکہ وہ اس قانون ذرائع کو مثر انداز میں استعمال کرسکیں۔

سیشن کے دوران ٹرانسپیرنسی، اکائونٹیبلٹی اور گڈ گورننس کے فروغ میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے کردار پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ معلومات تک رسائی شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ بہتر طرزِ حکمرانی اور عوامی اعتماد کے قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس موقع پر متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں، قانون کے مثر نفاذ اور اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بھی شرکا کو آگاہ کیا گیا۔ سیشن کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات نے شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیی-