سر حد چیمبر کا وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے خیبر پختونخوا کے تاجروں کیلئے ٹیکسو ں میں خصوصی چھو ٹ دینے کا مطا لبہ

تاجروں کو طورخم بارڈر کی بندش، بھاری ٹیکسوں کے نفاذ، بدامنی، مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے بے جا کا رر وائیو ں ،پنجاب سے خیبر پختونخوا گندم کے آٹے کی ترسیل پر پابندی پر تشویش صدر جنید الطاف کی تاجر وں کو مسائل کے جلد حل کیلئے متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کے سامنے معاملہ اٹھانے کی یقین دہانی

ہفتہ 25 جولائی 2026 19:50

�شاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2026ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے خیبر پختو نخوا کی موجودہ صور تحا ل اور معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے صو بے کے تاجروں کیلئے ٹیکسو ں میں خصو صی چھوٹ دینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔ یہ مطا لبہ گذ شتہ روز سر حد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے چیمبر ہاؤس میں 'بزنس مین فورم' کی جانب اشرف روڈ اور اس سے ملحقہ بازاروں و مارکیٹوں کے تاجروں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے کیا۔

سر حد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد ندیم، بزنس مین فورم کے لیڈر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفر بلور، چیمبر کے سابق صدر اور انجمن تاجران کے تاحیات صدر حاجی محمد افضل، سابق نائب صدر انیس اشرف اور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سیف اللہ خان، عباس فواد عظیم اور گل ز ما ن اور احسان اللہ یو سفز ئی ، راشد اقبال صدیقی، احسان اللہ مہمند،فیض ر سول، صدر گل،فضلِ واحد، اشتیاق محمد، سر حد چیمبر سیکرٹری جنرل مقتصد احسن کیساتھ سا تھ اشرف روڈ، ریتی بازار، رامپورہ گیٹ ، کچری گیٹ، مو با ئیل پلازوں، ڈر ائی فرو ٹ ما رکیٹ، اڈہ نز ر با غ اور ملحقہ بازاروں و مارکیٹوں کے صدور، سینئر عہدیداران اور اراکین نے کثیر تعدا ر میں عشا ئیے کے دور ان مو جود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اشر ف روڑ کے صدر اعجا ز حسین، ریتی با ز ار کے صدر محمد افضل فیض، رام پورہ گیٹ کے صدا قت ر امبیل ، تیمو رشاہ نو ا ز اور ملک انعا م ، رحما ن گلاور دیگر نے طور خم با ر ڈر اور دیگر تجارتی راستوں کی بندش، بھاری وفاقی و صوبائی ٹیکسوں کے نفاذ، ناقص صفائی ستھرائی، ٹریفک کے نظام، بدامنی، اسٹریٹ کرائم، خیبر پختو نخوا فوڈ اتھارٹی اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بلا جواز کارروائیوں، پنجاب سے خیبر پختونخوا گندم کے آٹے کی ترسیل پر غیر ا ٓئینی پابندی اور دیگر مسائل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

تاجروں نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے مسائل کو متعلقہ حکام کے سامنے اٹھاکر فور ی حل کر ا نے کا پٴْر زور مطا لبہ کیا تا کہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے۔اس موقع پر تاجروں نے کاروباری برادری کیلئے 'بزنس مین فورم' کی خدمات کو بھرپور سراہتے ہو ئے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ انتخابات بر ائے سا ل 2026-28 کیلئے بزنس مین فورم کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

سر حد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے ا پنے ا بتدا ئی کلما ت میں طورخم، خرلاچی اور غلام خان کو خیبر پختونخوا کے تاجروں کیلئے 'لائف لائن' (شہ رگ) قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ خیبر پختو نخوا کے تا جر وں کا کاروبار اور تجارت براہِ راست افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک سے وابستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا گزشتہ نو ماہ سے طور خم با ر ڈر بند ہونے کے باعث تجارتی و کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر رک گئی ہیں جس سے صوبے میں بڑے پیمانے پر بے روزگاری پیدا ہوئی ہے۔

انہوں نے موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر خیبر پختونخوا کے کاروباری طبقہ کیلئے خصوصی ٹیکس چھوٹ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر جنید الطاف نے کہا سمندری بندرگاہ سے دوری کے باعث خیبر پختونخوا میں کاروبار کرنے کی لاگت دیگر صوبوں کے مقابلے میں پہلے ہی زیادہ ہے۔صدر جنید الطاف نے کہا کہ بھاری وفاقی اور صوبائی ٹیکسوں کے نفاذ نے تاجر برادری کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے اور اب سرحدوں کی طو یل بندش نے صوبے میں تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کو مکمل طور پر جمود کا شکار کر دیا ہے۔

سر حد چیمبر کے صدرجنید الطاف نے ممبر ان کی فلاح و بہبود اور خیبر پختونخوا کی معاشی ترقی کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ جلد ہی چیمبر میں ایک جدید ترین 'بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر' (کاروباری سہولت کاری مرکز) کا آغاز کیا جائے گا۔ اس مرکز میں پولیس، نادرا، ٹریفک، بینکوں، واپڈا اور دیگر سمیت متعدد سرکاری دفاتر قائم کیے جائیں گے تاکہ اراکین کو ایک ہی چھت تلے خدمات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سر حد چیمبر کی جانب سے ایک شکایات سیل قائم کیا گیا ہے اور تاجروں سے کہا کہ وہ اپنے مسائل تحریری شکل میں جمع کرائیں تاکہ متعلقہ محکموں کے ساتھ باضابطہ طور پر معاملہ اٹھا کر ان کا جلد حل نکالا جا سکے۔بزنس مین فور م کے لیڈر غضنفر بلور اورانجمن تا جر ان کے تا حیا ت صدر حاجی محمد افضل نے بھی عشا ئیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'بزنس مین فورم' تاجر برادری کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتا ہے اور فور م نے ہمیشہ تاجر برادری کے مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سر حد چیمبر کے دروازے تاجروں کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں اور مستقبل میں 'بزنس مین فورم' کے پلیٹ فارم سے تاجر برادری کی خدمات کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے ووٹ اور حمایت کی اپیل کی۔حا جی محمد ا فضل نے خطاب کے دور ان طور خم بار ڈر کی طو یل بند ش پر تشو یش کا اظہار کر تے ہو ئے صو با ئی حکو مت سے پر ا پر ٹی ٹیکس ، کیپر ا ٹیکس اور دیگر عا ئد کئے گئے ٹیکسو ں میں خصو صی چھو ٹ دینے کا مطا لبہ کیا تا کہ تا جر اور بزنس کمیو نٹی کا کچھ نہ کچھ بو جھ کم ہو سکے۔

اس مو قع پر اشر ف روڑ کے صدر اعجا ز حسین، ریتی با ز ار کے صدر محمد افضل فیض، رام پورہ گیٹ کے صدا قت ر امبیل ، تیمو رشاہ نو ا ز اور ملک انعا م ، رحما ن گلاور دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔ آخر میں ڈسٹرکٹ گور نمنٹ کے ر یٹا ئرڈ چیف ا ٓفیسر ر یا ض احمد اعو ان کو ان کی گر اں قدر خد ما ت پر چیمبر کی شیلڈ پیش کی گئی۔