ٹنڈومحمدخان ، نوجوان دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

اتوار 26 جولائی 2026 14:08

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2026ء) گرمی کا ستایا نوجوان دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

مرنے والے نوجوان کے دوستوں کے مطابق ٹنڈومحمدخان کے گاؤں پیرانی وسی کا رہائشی 30 سالہ سنتوش کمار پیتاشری راملیو میگواڑ گرمی سے تنگ آکر ملاکاتیار کے مقام پر دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا، غوطہ خورطویل جدوجہد کے نوجوان کی لاش دریا سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے، ملاکاتیار پولیس نے لاش کو سرکاری اسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :