اقوام متحدہ کا دہلی میں سی جے پی کے احتجاج سے نمٹنے کے طریقہ کار پراظہار تشویش
20 جولائی کے کریک ڈاؤن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے طاقت کے بے تحاشہ استعمال کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں
اتوار 26 جولائی 2026 14:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ یہ سیکورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے کہ ان حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ یہ بیان 20 جولائی کو ہزاروں طلباء اور نوجوان کارکنوں کے’’پارلیمنٹ چلو‘‘ مارچ کے چنددن بعد سامنے آیا جس میں پارلیمنٹ کے قریب پولیس کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپیں ہوئیں۔
پولیس اہلکاروں نے پارلیمنٹ کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کرنے والے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس، لاٹھیوں اور رکاوٹوں کا استعمال کیا جس سے مظاہرین اور پولیس اہلکار دونوں زخمی ہوئے۔مظاہرین نے طاقت کے ضرورت سے زیادہ استعمال کا الزام لگایا، جب کہ دہلی پولیس نے کہا کہ سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے کے بعد مظاہرین نے جارحانہ اور پرتشدد رخ اختیارکیا۔ مظاہرے مسابقتی داخلہ امتحانات میں مبینہ لیکس اور بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے مطالبات پر شروع ہوئے۔ بعد میں یہ نوجوانوں کی قیادت میں ایک وسیع تر تحریک میں تبدیل ہوگئے جس میں تعلیمی نظام میں احتساب اور اصلاحات کا مطالبہ شامل تھا۔اقوام متحدہ کے بیان سے مظاہروں سے نمٹنے پر بڑھتی ہوئی بین الاقوامی توجہ کی عکاسی ہوتی ہے ۔ رواں ہفتے کے شروع میں ہیومن رائٹس واچ نے بھارتی حکام پر زور دیا کہ وہ 20 جولائی کے کریک ڈاؤن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے طاقت کے بے تحاشہ استعمال کے الزامات کی تحقیقات کریں اور پرامن اجتماع کے حق کی یقینی بنائیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
-
بھارت میں مساجد اورمدارس کیخلاف بلڈوز کارروائیاں ،مسلم دنیا خاموش
-
جموںوکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے،مرکز 185 کلومیٹر زیر زمین افغانستان کے ہندوکش علاقے میں تھا
-
راجوری میں’’پولیو فری پاکستان‘‘ پمفلٹ کی گردش، بھارتی حکام سے وضاحت طلب
-
کاکروچ جنتا پارٹی کانئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب احتجاج
-
بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کا پہلا غیر ملکی دورہ ،بھارت کے بجائے ملائیشیا اورچین کاانتخاب
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
-
آزاد کشمیر کا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر بن گیا
-
سانگھڑمیں گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے باپ قتل کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.