بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملہ 49،ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ملتوی

پیر 27 جولائی 2026 16:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2026ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں بشام میں چینی انجینئرز پر ہونے والے خودکش حملہ کیس میں 49 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت 20اگست تک ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

پیر کو دور ان جسٹس نعیم اختر نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان ٹرائل کورٹ میں پیش ہو رہے ہیں اور کیا ملزمان وکیل کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان وکیل کے ساتھ پیش ہوں، بصورت دیگر ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ پراسیکیوشن نے 49 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔