چینی کمپنیوں کے کردار سرمایہ کاری سے پاکستان میں خوشحالی کو فروغ مل رہا ہے، چیئرمین سینیٹ کی چینی کمپنی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
بدھ 29 جولائی 2026 18:51
(جاری ہے)
وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی باہمی اعتماد، احترام اور غیر متزلزل تعاون پر مبنی ایک لازوال اور آزمودہ رشتہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور پاکستانی عوام اس مخلصانہ دوستی کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے نمایاں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سرمایہ کاری سے ملک میں خوشحالی کو فروغ مل رہا ہے، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے لئے پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔انہوں نے چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی شراکت داری کا ایک تاریخی منصوبہ اور روشن مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک نے علاقائی روابط، اقتصادی انضمام اور طویل المدتی ترقی کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون آئندہ برسوں میں مزید وسعت اختیار کرے گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے اور چینی اداروں کی جانب سے پاکستان کی ترقی میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) ایک اہم قومی اقدام ہے جس کا مقصد سرمایہ کاری کا فروغ، اقتصادی استحکام کا حصول اور عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ ایسی پالیسیوں اور قانون سازی کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی جو شفاف، سرمایہ کار دوست ماحول، پائیدار اقتصادی ترقی اور قومی خوشحالی کو یقینی بنائیں۔وفد نے چیئرمین سینیٹ کو شیڈونگ ہائی سپیڈ گروپ کی عالمی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ادارہ ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، تیز رفتار ریل، ایکسپریس ویز، توانائی، لاجسٹکس اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتا ہے۔ وفد نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے وژن سے بھی آگاہ کیا اور ملک کی اقتصادی ترقی میں طویل المدتی شراکت داری کے ذریعے اپنا کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔مزید اہم خبریں
-
امریکا: 9 سالہ بچی کا مذاق میں لکھ کر سمندر میں بہایا پیغام53سال بعد دریافت
-
لاہورہائی کورٹ نے نورین نیازی کی حفاظتی ضمانت منظور کر کے این سی سی آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا
-
مصر کی بندرگاہ پر حملے کے بعد ایران جنگ کا دائرہ مزید وسیع
-
لاہور میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے 10 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے
-
اٹارنی جنرل کے بھائی کے گھر غلط چھاپہ، آئی جی پنجاب نے ایس پی کینٹ کو عہدے سے ہٹا دیا
-
پاکستان میں چیک پوسٹ پر حملہ: نو پولیس اہلکار ہلاک، 28 زخمی
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے گوجرانوالہ سمال چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی بحیرہ عرب میں پھنسے ماہی گیروں کو بچانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین
-
یورپ کے لیے انسانی سمگلنگ میں 47 فیصد کمی آئی ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی ترک وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو، اسلامی ممالک کا اجلاس بلانے کی تجویز پر تبادلۂ خیال
-
ٹریبونل درخواست سے ہٹ کر ازخود احکامات جاری نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ
-
ہنگو میں دہشتگردوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید، 28 زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.