صدرِ مملکت کا شمالی بحیرہ عرب میں پھنسے ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین

سمندر میں انسانی جانوں کا تحفظ پاک بحریہ کی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بھرپور وابستگی کا ثبوت ہے، آصف علی زر دار ی

جمعرات 30 جولائی 2026 16:38

صدرِ مملکت کا شمالی بحیرہ عرب میں پھنسے ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2026ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی بحیرہ عرب میں پھنسے ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ بروقت کارروائی کے ذریعے پاکستانی اور ایرانی شہریوں کو بحفاظت ریسکیو کرنا پاک بحریہ کی اعلی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انسانی ہمدردی کا عملی مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر میں انسانی جانوں کا تحفظ پاک بحریہ کی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بھرپور وابستگی کا ثبوت ہے۔